ریاست بھر میں ایک بار پھر 31 جولائی تک مکمل لاک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ نتیش کمار نے اس کے تحت اعلیٰ سطحی میٹنگ طلب کی جس میں انہوں نے یہ فیصلہ لیا۔
وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ریاست کے چیف سیکریٹری کو اعلیٰ سطحی میٹنگ کی طلب کی تھی، اس میں داخلہ سیکریٹری سمیت کئی محکموں کے افسران موجود تھے، اس مٹنگ کے دوران آئندہ 16 سے 31 جولائی تک ریاست میں مکمل لاک ڈاون نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.
اس دوران سبھی مذہبی مقامات ،شاپنگ کمپلیکس، مالز اور بازار بند رہیں گے، ریاست کے مختلف اضلاع تک چلنے والی سواری گاڑیوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے، دوسرے اضلاع تک جانے کے لیے پاس لینا ہوگا۔
گزشتہ ماہ یومیہ 200 سے 250 کیسز سامنے آرہے تھے، جس کے بعد رواں ماہ میں اس میں زبردست اضافہ ہونے لگا، اب ہر روز 1100سے 1200 کیسز سامنے آرہے ہیں، مسلسل ہو رہے اضافہ کے مدنظر گزشتہ سات جولائی کو چیف سیکریٹری دیپک کمار نے کئی اضلاع کے ڈی ایم کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ جائزہ میٹنگ منعقد کی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف سیکریٹری نے کہا تھا کہ حکومت ریاست میں مکمل لاک ڈاون پر غور کر رہی ہے، منگل کو اس کے متعلق کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔
بہار: 31 جولائی تک لاک ڈاؤن کا اعلان
ریاست بہار میں کرونا وباء کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر حکومت نے بڑا فیصلہ لیا ہے۔