ETV Bharat / city

پٹنہ: کورونا وبا کی وجہ سے بکرا بازار کی رونق ماند - market slows down due to Corona epidemic

لاک ڈاؤن اور کورونا وبا نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر بہار کے دارالحکومت میں لگنے والے بکرا بازار کی رونق مدھم کر دی ہے۔ لوگ بہت احتیاط سے کام لے رہے ہیں۔ پٹنہ کے راجہ بازار بکرا بازار میں کم لوگ پہنچ رہے ہیں۔

بکری بازار
بکری بازار
author img

By

Published : Jul 26, 2020, 10:01 AM IST

ریاست بہار، خصوصی طور پر دارالحکومت پٹنہ میں کورونا وبا کے بڑھتے اثرات نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر لگنے والے بکرا بازار کی رونق مدھم کر دی ہے۔ ہر سال کی طرح اس بار بھی پٹنہ کے راجہ بازار واقع بکرا بازار میں دور دراز سے بکرے آئے ہیں لیکن خریدار کم پہنچ رہے ہیں۔

پٹنہ: لاک ڈاون اور کرونا وبا کی وجہ سے بکری بازار کی رونق مدھم
بارش اور لاک ڈاون کی وجہ سے بازار کی حالت ابتر ہے۔ ہر طرف گندگی نظر آ رہی ہے۔ اس بار بہار کے کاروباری زیادہ ہیں جبکہ یو پی اور راجستھان کے کچھ کاروباری یہاں پہنچے ہیں۔ ان لوگوں کا کہنا ہے کہ بکروں کی قیمت کم مل رہی ہے۔وہیں پٹنہ کے ایک خریدار انصار احمد نے بتایا کہ قیمت ہر سال کی طرح ہی ہے۔ کچھ خاص فرق نہیں ہے جبکہ داناپور سے آئے سید فیض نے کہا کہ اس بار لاک ڈاون کی وجہ سے قیمت کچھ زیادہ ہے۔یوپی کے ایٹا سے بکرا لے کر بازار میں آئے مرشد خان نے کہا کہ اس بار خریدار کم ہیں۔ لوگ قیمت بھی کم لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون کی وجہ سے لوگ کم نکل رہے ہیں۔ پیسہ بھی لوگوں کے پاس کم ہے۔ انہوں نے بازار میں گندگی زیادہ ہونے کا ذکر کیا۔ مرشد نے بتایا کہ اس بار 4 سو روپے کلو کے حساب سے بکرے فروخت ہو رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.