کیرالہ سے بہار کے لیے پانچ ٹرینیں روانہ ہوئی ہیں جن میں مظفرپور، پورنیہ، دربھنگہ، سہرسہ اور کٹیہار کے تارکین وطن سوار تھے۔
کورونا وائرس کے خطرات کو دیکھتے ہوئے معاشرتی فاصلے کے پیش نظر ایک ٹرین میں صرف ایک ہزار 140مسافروں کو سوار کیا گیا، اس دوران انہیں سینیٹائزر ماسک اور صابن مہیا کرائے گئے تاکہ حفظان صحت کو یقینی بنایا جا سکے۔
اس سے قبل دو مئی کو جھارکھنڈ کے ہپٹیا اور اور اڈیشہ کے لیے دو ٹرینیں روانہ ہوئیں تھیں، جس میں جھارکھنڈ اور اوڈیشہ کے دوہزار سے بھی زائد تارکین وطن مزدور سوار تھے، ان سبھی کے حفظان صحت کو ملحوظ رکھتے ہوئے ماسک سینیٹائزر اور صابن مہیا کرائے گئے تھے۔