ETV Bharat / city

چراغ پاسوان کو ایل جے پی کے صدر کے عہدہ سے ہٹانے کی کوششیں تیز - لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا

لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) میں شدید سیاسی چہ مگوئیوں کے درمیان رکن پارلیمنٹ چراغ پاسوان کو پارٹی کے قومی صدر کے عہدے سے ہٹانے کی کوششیں تیز ہوگئی ہے۔ چراغ پاسوان کے چچا پشوپتی پارس کا پارٹی کے اپنے تمام ممبران پارلیمنٹ حامیوں کے ساتھ آج پٹنہ جانے کا امکان ہے۔

CHIRAG  PASWAN
چراغ پاسوان کو ایل جے پی کے صدر کے عہدہ سے ہٹانے کی کوششیں تیز
author img

By

Published : Jun 15, 2021, 4:43 PM IST

لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے کل مسٹر پارس کو پارلیمانی پارٹی کا سربراہ بنانے کے لئے ممبران پارلیمنٹ کی تجویز کو منظور کرلیا تھا۔ خیال رہے ایل جے پی کے چھ ممبران پارلیمنٹ میں سے چار نے پارس کو پارلیمانی پارٹی کا سربراہ بنانے کے لئے خط لکھا تھا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پشو پتی پارس کے ساتھ ممبران پارلیمنٹ پرنس راج ، چندن سنگھ ، وینا دیوی اور محمود علی قیصر بھی پٹنہ جائیں گے۔ وہیں ایل جے پی کا قومی ایگزیکٹیو اجلاس بلایا جائے گا ، جس میں مسٹر پاسوان کو قومی صدر کے عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے اور پشو پتی پارس کو پارٹی کا قومی صدر بنانے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

پارس نے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کی تعریف کی ہے اور انہیں وکاس پروش قرار دیا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ پارٹی کے بیشتر رہنما اور کارکن مسٹرچراغ پاسوان کے کام کرنے کے انداز سے ناراض ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.