ہندوستانی عوام مورچہ کے ترجمان دانش رضوان نے چراغ پاسوان پر الزامات عائد کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ رام ولاس پاسوان جب ہسپتال میں داخل تھے تو ان صحت سے متعلق اطلاعات کیوں نہیں ملتی تھی؟ کس کے اشارے پر اس کو روکا گیا تھا؟ چراغ پاسوان کے علاوہ کسی اور کو ملنے کیوں نہیں دیا جاتا تھا؟
ہندوستانی عوام مورچہ کے ترجمان دانش رضوان نے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کے موت کی تحقیقات ہونی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چراغ پاسوان رام ولاس کے انتقال کے دوسرے روزہی فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ممبئی: خلافت ہاؤس سے عید میلاد النبی کا جلوس برامد
دانش نے کہا کہ جب تک یہ پتا نہیں چل جاتا کہ ان کی موت کے ذمہ دار کون ہے؟ میں چراغ پاسوان سے سوال کرتا رہوں گا۔