ETV Bharat / city

بہار میں کورونا متاثرین کی تعداد 1657 ہوگئی

author img

By

Published : May 21, 2020, 10:19 AM IST

کورونا انفیکشن کے اعدادوشمار میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، انتظامیہ کا خیال ہے کہ مزدوروں کی آمد کے بعد سے کیسز میں اضافہ ہوا ہے، اب تک 650 سے زائد مزدوروں میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

بہار یں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1657 ہوئی

ریاست بہار میں کووڈ 19 سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، بدھ کو کورونا وائرس کے 130 سے ​​زائد نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد 1657 ہوگئی ہے۔

بہار محکمہ صحت کے مطابق بدھ کے روز 138 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، جن میں سے 26 معاملے مشرقی چمپارن میں پائے گئے ہیں، بھاگلپور اور کھگڑیہ میں 14ـ14 کیسز سامنے آئے ہیں۔

آپ کو بتا دیں کہ ریاست میں کورونا وائرس کی وجہ سے نو افراد کی موت ہو چکی ہے، وہیں دارالحکومت پٹنہ میں کو وائرس کے سب سے زیادہ 167 کیسز ہیں، جبکہ مونگیر میں کورونا متاثرین کی تعداد 133 ہے، وہیں ریاست میں اب تک 53 ہزار 175 مشتبہ افراد کے نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے، اس بیماری سے اب تک 548 مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

دریں اثنا ریاست کے محکمہ صحت کے پرنسپل سیکریٹری سنجے کمار کو منتقل کر دیا گیا ہے، ان کی جگہ اودئے سنگھ کماوت کو محکمہ صحت کا پرنسپل سکریٹری مقرر کر دیا گیا ہے، سنجے کمار کو محکمہ سیاحت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.