ETV Bharat / city

این ڈی اے نے معیشت کو تباہ کردیا، بہار میں 19 لاکھ نوکری دینے کا وعدہ جھوٹا: راہل

author img

By

Published : Oct 23, 2020, 10:23 PM IST

بھاگلپور: کانگریس کے سابق قومی صدر راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) زیر قیادت قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) حکومت پر ملک کی معیشت کو برباد کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس بحران کے دور میں بہار میں 19 لاکھ نوکری دینے کا جھوٹا وعدہ کر کے بی جے پی نوجوانوں کو گمراہ کر رہی ہے ۔

bjp led nda ruined economy, can not provide employment to 19 lakh youth in bihar: rahul

مسٹر گاندھی نے نوادہ اور بھاگلپور ضلع میں مہا گٹھ بندھن امیدواروں کے حق میں جمعہ کو منعقدہ انتخابی اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مرکزکی نریندر مودی حکومت اور بہار کی نتیش حکومت نے بڑے پیمانے پر ملک اور ریاست کی معیشت کو بربادکرنے کاکام کیا ہے۔ ایسے میں نوجوانوں کو روزگارمہیا کر پانا یقینی نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم مودی سے پوچھا جانا چاہیے کہ سنہ 2014 کے لوک سبھا انتخاب کے وقت ہر برس دو کروڑ نوجوانوں کو نوکری دینے کے ان کے وعدے کا کیا ہوا۔

ویڈیو

کانگریس لیڈر نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے بہار کے نوجوان لڑکے لڑکیوں کیلئے کچھ بھی نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر این ڈی اے بہار میں پھر سے حکومت بننے کے بعد انیس لاکھ نوکریاں دینے کا وعدہ کر رہی ہے تو اس سے پوچھا جانا چاہیے کہ تب وہ اتنے دنوں سے کیا کر رہی تھی۔

مسٹر گاندھی نے کہاکہ مسٹر مودی اور مسٹر کمار نے آج تک عوام کے لیے نہیں بلکہ کچھ چنندہ طبقات کے لیے ہی کام کیا ہے۔ مسٹر مودی کو کبھی بھی کسان، نوجوان اور غریبوں کی فکر نہیں رہی۔ مسٹر مودی نے ہمیشہ مکیش امبانی اور اڈانی جیسے صنعت کاروں کیلئے کام کیا ہے۔ ملک کے ایئر پورٹ، ریلوے اور دیگر عوامی املاک امبانی اور اڈانی کو فروخت کیے جارہے ہیں۔

کانگریس کے سابق قومی صدر نے الزام عائد کیا کہ مودی حکومت نے نوٹ بندی کر کے چھوٹے کاروباریوں ، کسان اور غریبوں کی کمر توڑ دی ہے ۔ اس کے بعد کاروباریوں کیلئے اشیاءاور سروس ٹیکس ( جی ایس ٹی ) ایک اور بڑا جھٹکا ثابت ہوا ۔ انہوں نے کہاکہ ان سب کے توسط سے غریبوں اور چھوٹے کاروباریوں کی جیب سے روپے نکال کر امبانی اور اڈانی جیسے بڑے صنعت کاروں کو دیئے گئے ۔ اتنا ہی نہیں مودی حکومت نے ان سرمایہ داروں کے ہزاروں کروڑ روپے کے قرض بھی معاف کر دیئے ۔

مسٹر گاندھی نے کہاکہ نوٹ بندی کے بعد صرف غریب ، مزدور اور عام آدمی کو ہی بینک شاخوں اور اے ٹی ایم کے باہر قطار میںکھڑے ہونے کو مجبور ہونا پڑا جبکہ مودی حکومت کے پسند کے امبانی اور اڈانی جیسے صنعت کاروں کو تو اسکی ضرورت ہی نہیں تھی ۔ انہوں نے کہاکہ مرکز کی متحدہ ترقی پسنداتحاد ( یو پی اے ) حکومت کے وقت ملک کی معیشت تیز رفتاری سے آگے بڑھ رہی تھی لیکن مودی حکومت نے اسے پوری طرح سے برباد کر دیا ۔

مزید پڑھیں: دفعہ 370 اور زرعی قوانین پر پیچھے نہیں ہٹے گی حکومت: مودی

کانگریس لیڈر نے وزیراعظم نریندر مودی پر ان کے صنعت کار دوستوں کو خوب فائدہ پہنچانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ملک کے سبھی نیوز چینلوںپر چوبیس گھنٹے مسٹر مودی کو دکھایاجاتاہے لیکن ان کے ( مسٹر گاندھی ) کی تقریروں کو نہیں دکھایاجاتا ۔یہ مسٹر مودی اور کچھ کارپوریٹ گھرانوں کا زبردست گروہ بن جانے کی وجہ سے ہورہاہے ۔ انہوںنے کہاکہ لوگوں کے من میںان کے تئیں غلط تصور بنانے کیلئے نیوز چینلوں پر ہمیشہ انہیں نشانہ بنایاجاتاہے ، جس کا فائدہ مسٹر مودی کو ملتا ہے ۔

مسٹر گاندھی نے الزام لگایا کہ چینی فوج نے ہندوستان کے 1200 کیلومیٹر علاقوں پر قبضہ کرلیاہے لیکن وزیراعظم مسٹر مودی انہیں باہر نکالنے کیلئے کچھ بھی نہیں کر رہے ہیں۔ مسٹر مودی ملک کے لوگوں کو یہ کہہ کر گمراہ کررہے ہیں کہ چین کی فوج ہندوستانی علاقے کے میں داخل ہی نہیں ہوئی ہے ۔ انہوںنے مسٹر مودی کے بیان کی لداخ میں حال ہی میں شہید ہوئے بہار کے جوانون کو وہ سلام کرتے ہیں پر حملہ بولا اور کہاکہ سچائی ہے کہ مسٹر مودی نے فوج کے مفاد میں کچھ کیا ہی نہیںہے ۔ وزیراعظم ہمیشہ غریب ، کسان اور فوج کی باتیں کیا کرتے ہیں لیکن سچائی یہ ہے کہ وہ کام صرف کچھ صنعت کاروں کیلئے ہی کرتے ہیں۔

اس موقع پر راشٹریہ جنتاد ل ( آرجے ڈی ) کے سنیئر لیڈر اور مہا گٹھ بندھن کے وزیراعلیٰ کے دعویدار تیجسوی پرساد یادو نے اپنے وعدوں کو دہراتے ہوئے کہاکہ ان کی حکومت بنتے ہی کابینہ کی پہلی میٹنگ میں ہی 10 لاکھ نوجوانوں کو نوکری دینے کی تجویز کو منظور دی دی جائے گی ۔ انہوںنے کہاکہ وہ جھوٹاوعدہ نہیں کررہے ہیں۔حکومت بنتے ہی وہ اپنے وعدوں کو پورا کرکے دکھائیںگے۔ انہوں نے کہاکہ ابھی سیاست میں ان کاکافی طویل کیریئر ہے اس لئے انہیں کوئی جھوٹا وعدہ کر نے کی ضرورت نہیںہے ۔

مسٹر یادو نے کہاکہ آرجے ڈی صدر لالو پرساد یادو 09 نومبر 2020 کو جیل سے باہر آجائیںگے ۔ اس کے لئے ضمانت عرضی دائر کر دی گئی ہے ۔ اس کے بعد دس نومبر کو وزیراعلیٰ نتیش کمار کے لئے اقتدار کا آخری دن ہوگااور اس بار کے اسمبلی انتخاب میں بہار کی عوام نے انہیں الوداع کہنے کا من بنا لیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.