ETV Bharat / city

پٹنہ میں بی جے پی رہنما کا قتل - پٹنہ میں بی جے پی رہنما کا قتل

ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے بیور علاقے کے قریب بھارتیہ جنتا پارٹی کے منڈل نائب صدر راجیش کمار جھا کو نقاب پوش حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔

bjp leader mudder in patna
پٹنہ میں بی جے پی رہنما کا قتل
author img

By

Published : Oct 1, 2020, 3:38 PM IST

Updated : Oct 1, 2020, 3:58 PM IST

بی جے پی جینت منڈل کے نائب صدر راجیش کمار جھا عرف راجو بابا کو دارالحکومت پٹنہ میں بیور تھانے کے تحت تیج پرتاپ نگر میں نقاب پوش بندوق برداروں نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔

پٹنہ میں بی جے پی رہنما کا قتل

یہ واقعہ صبح 6 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے گھر کے اطراف میں سیر و تفریح کے لیے گئے تھے۔ اسی وقت سیتارام اتسو ہال کے قریب موٹرسائیکل پر سوار دو نقاب پوش بندوق برداروں نے گولی مار دی، اور بی جے پی رہنما راجو بابا موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جس کے بعد مقامی پولیس اور مقامی لوگوں کی مدد سے لاش کو پی ایم سی ایچ پوسٹ مارٹم کے لیے لایا گیا ہے۔

پھلواری ڈی ایس پی سنجے بھارتی سے جب ای ٹی وی بھارت نے ان سے سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنا کام کرنے دیں، مجھے ابھی کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

مہلوک کے بڑے بھائی سنجے جھا نے کہا کہ ہم سب بھائی علیحدہ علیحدہ رہتے ہیں، صبح سات بجے ہمیں اطلاع موصول ہوئی۔ راجو ایک سماجی کارکن رہنما تھے، ان کا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں تھا، وہ بہت خوش مزاج انسان تھے، آخر یہ واقعہ جس نے بھی انجام دیا ہے پولیس کی تفتیش کے بعد ہی پتہ چل سکے گا۔

پولیس ابھی تک مجرموں کو پکڑنے کی کوشش کررہی ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

Last Updated : Oct 1, 2020, 3:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.