ETV Bharat / city

ملک کی ترقی میں بہار کا اہم مقام: سیتارمن

مرکزی وزیر مالیات اور بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کی سنیئر لیڈر نرملا سیتارمن نے آج کہا کہ ملک کی ترقی میں بہار کا اہم مقام ہوگا اور اس کے لئے وزیراعلیٰ نتیش کمار کو اسمبلی انتخاب میں کامیاب بنا کر ریاست میں قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) کی حکومت بنانی ہے ۔

Bihar's important place in country's development: Sitharaman
ملک کی ترقی میں بہار کا اہم مقام: سیتارمن
author img

By

Published : Oct 22, 2020, 7:00 PM IST

مسز سیتارمن نے یہاں پارٹی کے بہار معاملوں کے انچارج بھوپیندر یادو، ریاستی صدر ڈاکٹر سنجے جیسوال، مرکزی وزیر اشونی کمار چوبے ، نتیا نند رائے اور آرکے سنگھ سابق مرکزی وزیر رادھا موہن سنگھ ، بہار کے وزیر زراعت پریم کمار اور سڑک تعمیرات کے وزیر نند کشور یادو کی موجودگی میں پارٹی کا پانچ نکاتی ہدف ، گیارہ عزائم کے ساتھ ہی خود کفیل بہار کا روڈ میپ 2020-25 کا اجرا کرنے کے بعد کہاکہ اس بار کے انتخاب میں پھر سے این ڈی اے کو کامیاب بناکر وزیراعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں ریاست کو ترقی کی شاہراہ پر آگے بڑھانا ہے ۔ ڈبل انجن کی حکومت ہوگی تو ملک کی ترقی میں بہار کا اہم مقام ہوگا۔

مرکزی وزیر نے کہاکہ بی جے پی جو کہتی ہے اسے کرکے دکھاتی ہے ۔ اس کی کئی مثالیں ہیں جس سے یہ ثابت ہوتاہے کہ بی جے پی نے جو کہا ہے اسے کر کے دکھایا ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی کی ماہرانہ قیادت کی وجہ سے ہی کورونا انفیکشن کی روک تھام کیلئے نافذ لاک ڈاﺅن میں جن دھن منصوبہ کے ذریعہ غریبوں کے کھاتوں میں راست پیسے بھیجے گئے ۔ ان مشکل ترین حالات میں گیہوں ، چاول اور دال غریبوں کے گھر پہنچا ۔ یہ ملک میں بنائے گئے ڈیجٹیل نظام سے ممکن ہوسکا ۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ جب تک ویکسن نہیں ملتی ہے تب تک ماسک لگانا ضروری ہے ۔ جیسے ہی کورونا ویکسین آئی سی ایم آر سے منظوری کے بعد آئے گی بہار میں ہر ایک شخص کی مفت ٹیکہ کاری ہوگی ۔

بی جے پی لیڈر نے کہاکہ قومی تعلیمی پالیسی میں زبان کے کردار کو وزیراعظم نریندر مودی نے اہمیت دی ہے اور اسی وجہ سے بہار میں میڈیکل ، انجینئرنگ سمیت تکنیکی تعلیم کو ہندی زبان میں دستیاب کرایاجائےگا۔ اس سے ریاست کے نوجوان اپنی زبان میں اپنی لیاقت کو آگے بڑھاسکیںگے۔

مسزر من نے کہا کہ بہار کو نیکسٹ جنریشن آئی ٹی ہب میں فروغ دیاجائے گا تاکہ آئندہ پانچ سالوں میں 500000سے زائد لوگوں کو روزگار کے مواقع مل سکے ۔ این ڈی اے کی حکومت خود امدادی گروپوں اور مائیکرو فینانس اداروںکے توسط سے 5000 کروڑ روپے کی مائیکرو فینانس ایک کروڑ خواتین کو خود کفیل بنائے گی ۔

مرکزی وزیرنے کہا کہ پارٹی کا عزم ہے کہ بہار میں 10000 ڈاکٹر 50,000 پیرامیڈیکل ملازمین سمیت ریاست میں کل ایک لاکھ لوگوں کو محکمہ صحت میں نوکری کے مواقع دیئے جائیںگے ۔ ساتھ ہی بہار کو دوسرے آل انڈیا انڈیا انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنس ( ایمس )کو سال 2024 تک دربھنگہ میں چالو کر دیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ کسانوں کو بچولیوں سے آزاد کرنے کیلئے بازار سمیتی کے نظم کو پہلے ہی حکومت نے ختم کر دیا ہے اور اب دھان اور گیہوں کے بعد دلہن کی بھی خرید کم ازکم امدادی قیمت ( ایم ایس پی ) کی مقررہ شرح پر کی جائے گی۔

مسز سیتارمن نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی کے عزم پر چلتے ہوئے بہار کی این ڈی اے حکومت نے گذشتہ چھ سالوں میں 213089 رہائشوں کی تعمیر کی ہے ۔ اسی عزم کے ساتھ سال 2022 تک ریاست کے دیہی اور شہری علاقوں اور 30 لاکھ لوگوں کو پختہ مکان فراہم کئے جائیںگے ۔ دودھ پیداوار کیلئے کوآپریٹیو کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور پروسیسنگ کے شعبہ میں بھی نجی سرمایہ کاری کیلئے سہولت عطا کی جائے گی تاکہ دو سال میں نجی اور کمپویٹر پر مبنی 15 نئے پروسیسنگ صنعتیں لگائی جاسکیں۔

مرکزی وزیر نے کہاکہ متسیہ سمپدا منصوبہ کے تحت آئندہ دوسالوں میں میٹھے پانی میں پلنے والی مچھلیوں کی پیداوار میں بہار کو ملک کی پہلی ریاست بنائی جائے گی ۔ ریاست کے 1000 کسان پروڈکٹ ایسوسی ایشن ( ایف پی او ) کو آپس میں جوڑ کر ریاست کی خصوصی فصل جیسے مکا ، پھل ، سبزی ، چوڑا ، مکھانا ، پان ، مسالہ اور دواﺅں کے پودوں کی سپلائی کا چینل فروغ دیاجائے گا۔ اس سے ریاست میں 1000000 روزگار کے مواقع کی تخلیق ہوگی ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.