ETV Bharat / city

بہار کی ترقی کے لیے نتیش کمار اور لالو پرساد سے آزادی ضروری: پشپم پریا

author img

By

Published : Nov 7, 2020, 12:40 PM IST

پشپم پریا چودھری نے کہا کہ 'ریاست کو پسماندہ بنایا گیا۔ بچوں کو تعلیم نہیں ملی لہذا بہار کے مستقبل کے لیے تبدیلی کی ضرورت ہے۔'

Bihar polls phase 3: People will vote for change, pushpam priya chaudhary

در بھنگہ کے لہریا سرائے میں ووٹنگ کے بعد پلورلس پارٹی کی سربراہ پشپم پریا چودھری نے کہا کہ یہ وقت آگے بڑھنے کا ہے اور یہ تب ہوگا جب نتیش اور لالو پرساد سے آزادی ملے گی۔

ویڈیو

در بھنگہ کے لہریا سرائے کے مڈل اسکول میں پولنگ اسٹیشن پر پلورلس پارٹی کی سربراہ پشپم پریا چودھری نے ووٹ کیا۔ اس دوران انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'وقت آگیا ہے کہ آگے بڑھا جائے اور یہ تبھی ممکن ہوگا جب نتیش اور لالو پرساد سے آزادی ملے گی۔ نتیش کمار کے آخری انتخابی بیان پر انہوں نے کہا کہ نتیش ویسے بھی انتخاب نہیں لڑ رہے ہیں۔ انہیں یہ قدم گزشتہ بار ہی اٹھانا چاہیے تھا۔'

پشپم پریا چودھری نے کہا کہ وہ آگے بھی مقابلہ جاری رکھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں عوامی حمایت حاصل ہے اور الیکشن میں کامیاب ہوں گی۔ وزیراعلیٰ کے امیدوار کی پیش گوئی پر انہوں نے کہا کہ انہوں نے اس کی پیش گوئی نہیں کی تھی۔ پشپم پریا نے کہا کہ بہار میں پیسے اور لوگوں کو لڑا کر انتخابات ہوتے ہیں لیکن اب سے تعلیم اور روزگار کے مسئلے پر انتخابات ہوں گے۔

مزید پڑھیں: سابقہ مرحلوں کے مقابلے اس مرحلے میں سیکورٹی کا سخت بندوبست: الیکشن کمیشن

بہار اسمبلی انتخابات: 199 مسلم امیدواروں میں سے کون پہنچے گا اسمبلی؟

پپو یادو کا طنز، بی جے پی نے جے ڈی یو کو ختم کرنے کا کھیل کھیلا

انہوں نے کہا کہ 'میں نے ہی روزگار کی بات شروع کی تھی۔ پلورلس کا مطلب ہی وہی ہے۔ یہ تعجب کی بات ہے نا کہ جو پارٹیاں مذہب اور ذات کی بنیاد پر قائم ہوئی ہے وہ بھی روزگار، تعلیم، صحت جیسے مسئلے پر بات کر رہی ہیں۔'

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.