ETV Bharat / city

بہار میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ - siwan corona patient

بہار میں کرونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، آج ریاست میں مزید لوگ بھی اس سے متاثر پائے گئے۔

بہار: سیوان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ

author img

By

Published : Apr 10, 2020, 3:20 PM IST

ریاست بہار کے ضلع سیوان میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ صبح 9 سے 11 کے درمیان تقریبا 11 مثبت کیسز ملے ہیں۔ جن میں 9 افراد سیوان کے ایک ہی خاندان کے ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ اس گھر میں ایک شخص عمان سے آیا تھا۔ پہلے نمونے کی جانچ میں اس شخص کے ساتھ ساتھ گھر کے مزید چار لوگوں کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

گزشتہ روز سیوان کے چار نوجوانوں کو ہسپتال انتظامیہ نے ایمبولینس سے ان کے گھر بھجوایا تھا جبکہ خیمنی چک باشندہ سرون کو ہسپتال کے ملازم اپنے ساتھ گھر لے گئے۔

این ایم سی ایچ کے ڈاکٹر نرمل کمار سنہا کے مطابق ان مریضوں کی رپورٹ دوبار منفی آنے کے بعد انہیں چودہ دنوں کے لیے قرنطینہ میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

دوسری طرف ضلع بیگوسرائے میں بھی دو نئے مثبت معاملے ملے ہیں جن میں دو نوں متاثرین کی عمر18 برس ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس متاثرین کی کل تعداد بھارت میں اب تک 6412 ہوچکی ہے جبکہ اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 199 ہے۔

وہیں ریاست بہار میں 39 لوگ اس وائرس سے متاثر ہیں جبکہ اب تک اس وبا سے بہار میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.