ETV Bharat / city

شادی شدہ خاتون کا اغوا کے بعد جنسی زیادتی - کیمور میں شادی شدہ کے ساتھ ریپ

ریاست بہار کے ضلع کیمور میں ایک شادی شدہ خاتون کا اغوا کر کے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی ہے۔ چار بائک سواروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

شادی شدہ خاتون کا اغوا کے بعد جنسی زیادتی

author img

By

Published : Feb 17, 2020, 11:56 AM IST

Updated : Mar 1, 2020, 2:40 PM IST

ریاست بہار کے کیمور ضلع میں ان دنوں خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، جنوری اور فروری ماہ میں اب تک اس طرح کے دس معاملے سامنے آئے ہیں۔

تازہ معاملہ اب رام پور تھانہ حلقہ کے بیلاؤں کا ہے جہاں ایک شادی شدہ خاتون کا باٸک سواروں نے اس کے گھر کے پاس سے ہی اغوا کیا اور سنسان علاقہ میں لے جا کر اس کا جنسی استحسال کیا۔

شادی شدہ خاتون کا اغوا کے بعد جنسی زیادتی

متاثرہ خاتون کسی طرح موقع واردات سے راہ فرار اختیار کرنے میں کامیاب ہو گئی اور بھبھوا کے خاتون تھانہ میں آپ بیتی سناتے ہوئے چاروں بائک سوار کے خلاف مقدمہ درج کروایا

اس بابت ایس پی دلنواز احمد نے بتایا کہ یہ معاملہ بیلاؤں موضع کا ہے پولیس نے خاتون کا بیان درج کر لیا ہے اور آگے کی کارروائی کررہی ہے۔

واضح رہے کہ دو دن قبل بھی موہنیاں تھانہ کے بگھنی موضع میں ایک لڑکی کے ساتھ چھیڑخانی کے الزام میں اس کے گھر والوں نے لڑکے کو پکڑ کر ایک کھمبے سے باندھ کر اسکا سر مونڈ کر ایک ویڈیو واٸرل کیا تھا۔

جس کی ایف آئی آر موہنیاں تھانہ میں درج کی گئی تھی، اسی طرح سے چین پور تھانہ حلقہ میں بھی گزشتہ دنوں باٸک سواروں نے ایک لڑکی کا اغوا کیا تھا اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی ناکام کوشش کے بعد لڑکی کو پہاڑ سے نیچے پھینک دیا تھا۔

بھبھوا روڈ ریلوے اسٹیشن کے پاس سے بھی چند دن پہلے پٹنہ بھبھوا انٹر سٹی ٹرین میں بھبھوا ایک بیوہ خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی تھی

Last Updated : Mar 1, 2020, 2:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.