ایل جے پی صدر اور بہار کے جموئی سے رکن پارلیمنٹ پاسوان نے یہاں منگل کو نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہاکہ ان کی پوری توجہ ابھی آشیر واد یاترا پر ہے ۔
آشیر واد یاترا میں لوگوں کی بے پناہ حمایت مل رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بڑی ذمہ داری ان کے کندھے پر ہے اور جو خواتین اور نوجوان اس یاترا میں شامل ہورہے ہیں اس لئے ان کے مسائل دورکرنا ضروری ہے ۔
پاسوان نے آرجے ڈی صدر لالو پرساد یادو کے دہلی میں سماجواد ی لیڈر شرد سے ملاقات کے بعد یہ کہے جانے پر کہ ایل جے پی میں چاہے کتنا بھی ہیر پھیرہوا ہو لیکن لیڈر چراغ پاسوان ہی ہیں اور اس لئے ان کی ( شرد یادو) کی خواہش ہے کہ پاسوان اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو کے ساتھ ہاتھ ملا لیں .
اس پر کہاکہ میرے گارجین اگر مجھے لیڈر مانتے ہیں تو اس سے زیادہ فخر کی بات میرے لئے کیا ہوسکتی ہے ۔
ایل جے پی صدر نے کہاکہ ان کے والد آنجہانی رام ولاس پاسوان یادو کے ساتھی رہے ہیں اور دونوں کی دوستی طویل عرصے تک اچھی رہی ہے۔
دونوں لیڈران نے ایک ساتھ کام کیا ہے اور ایسے میں ان کی حوصلہ افزا باتیں حوصلے کو مزید بڑھاتی ہیں۔
آرجے ڈی کے ساتھ ہاتھ ملانے کے سوال پر انہوں نے کہاکہ وہ ان کے جذبات کی قدر کرتے ہیں لیکن آج کی تاریخ میں آشیر واد یاترا ان کی پہلی ترجیح ہے ۔
یواین آئی۔