ریاست بہار کے ضلع کیمور کے درگاوتی بلا ک میں معذور بچوں کے درمیان کھیل کے مقابلوں کا اہتمام کیا گیا۔
معذور بچوں کے حوصلہ افزاٸی کے لیے ڈراٸنگ، جلیبی دوڑ، گھوڑا دوڑ اور میوزیکل جیسے متعدد پروگرام کرایا گیا۔
پروگرام کے ذریعہ معذور طلباء کے ہنر کی بھی پہچان کرائی گٸی۔ اپ گریڈ مڈل اسکول میں کیے گئے پروگرام میں کستوربہ اسکول، چہریاں، کوشہریاں، درگاوتی اور چیگڑا اسکولوں کے بچوں نے حصہ لیا۔
ڈراٸنگ پروگرام میں کستوربہ اسکول کی رشم کماری، جیا کماری اور ممتا کماری نے اپنے بہترین ہنر کا مظاہرہ کیا وہیں اپ گریڈ مڈل اسکول کے شمشاد، آلوک، پنچرتنی کماری، سورج اور دانش نے بھی اچھا مظاہرہ پیش کیا۔