ETV Bharat / city

جامعہ رحمانی خانقاہ مونگیر میں سالانہ اجلاس - آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ

جامعہ رحمانی خانقاہ مونگیر کے سجادہ نشیں مولانا سید محمد ولی رحمانی نے جامعہ رحمانی میں منعقدہ سالانہ اجلاس عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ یہ ادارہ دراصل انسانی دل و دماغ کو روحانی غذا فراہم کرنے کی جگہ ہ

جامعہ رحمانی خانقاہ مونگیر میں سالانہ اجلاس
author img

By

Published : Nov 11, 2019, 10:46 PM IST

اس ادارے میں دور دراز سے آنے والے حضرات اس مقصد سے آتے ہیں کہ یہاں آکر وہ اللہ کی یاد میں مصروف رہیں ، ذکر و اذکار کریں، تسبیحات اور نماز پڑھنے کا مزاج بنائیں۔

جامعہ رحمانی خانقاہ مونگیر میں سالانہ اجلاس

اجلاس عام میں ریاست و بیرون ریاست سے ہزاروں کی تعداد میں زائرین پہنچے اور علماء کرام کے بیانات سے مستفیض ہوئے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سکریٹری مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی نے کہا کہ یہ وقت بڑا نازک ہے، لوگ اللہ سے لو ہٹا رہے ہیں، ذکر و اذکار سے دوری بنا رہے ہیں، تہجد سے غافل ہو رہے ہیں، ضرورت مندوں کے کاندھے سے کاندھا ملا کر نہیں چل رہے، جس کی وجہ سے آج ہم پستی کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ دنیا کی تمام فلاح و کامیابی اللہ کے رسی کو مضبوطی سے تھامنے میں ہے۔

دارالعلوم وقف دیوبند کے استاذ حدیث حضرت مولانا شمشاد رحمانی نے کہا کہ جامعہ رحمانی خانقاہ مونگیر کا فیض اس وقت پوری دنیا میں جاری و ساری ہے، قطب عالم حضرت مولانا محمد علی مونگیری اور امیر شریعت رابع حضرت مولانا سید منت اللہ رحمانی نے رشد و ہدایت اور تذکیر نفس کے خاطر جس ادارے کو قائم کیا آج اسی نہج پر موجودہ سجادہ نشیں حضرت مولانا سید ولی رحمانی عمل پیرا ہیں۔

امارت شرعیہ کے نائب ناظم مولانا مفتی سہراب ندوی نے کہا کہ اس وقت امت مسلمہ استغفار کا ورد کثرت سے کرے، فضول کی باتوں سے پرہیز کرے۔ اس سے قبل اجلاس کا آغاز قاری محمد نظام الدین رحمانی استاذ جامعہ رحمانی مونگیر کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، نعت پاک منظر قاسمی نے پیش کیا اور جامعہ رحمانی کا ترانہ مولانا ضیاء الدین رحمانی نے پیش کیا۔

Intro:جامعہ رحمانی خانقاہ مونگیر میں سالانہ اجلاس منعقد

مونگیر : یہ خانقاہ رحمانی مونگیر جہاں اس وقت آپ حضرات عقیدت و محبت میں بیٹھے ہیں، یہ ادارہ دراصل انسانی دل و دماغ کو روحانی غذا فراہم کرنے کی جگہ ہے، اس ادارے میں دور دراز سے آنے والے حضرات اس مقصد سے آئیں کہ یہاں آکر وہ اللہ کی یاد میں لگے، ذکر و اذکار کریں، تسبیحات اور نماز پڑھنے کا مزاج بنائیں. اگر آپ یہاں آکر ان امور کو انجام دیتے ہیں تو گویا آپ کا آنا کامیاب ہوا. آپ کا آنا مبارک ہوا، آپ کا وقت ضائع نہیں ہوا، مذکورہ باتیں جامعہ رحمانی خانقاہ مونگیر کے سجادہ نشیں ، مفکر اسلام و امارت شرعیہ پٹنہ کے امیر شریعت حضرت مولانا سید محمد ولی رحمانی نے جامعہ رحمانی میں منعقد سالانہ اجلاس عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی.

Body:اجلاس عام میں ریاست و بیرون ریاست سے تقریباً لاکھوں کی تعداد میں زائرین پہنچے اور علماء کرام کے بیانات سے مستفیض ہوئے. اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سکریٹری مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی نے کہا کہ یہ وقت بڑا نازک ہے، لوگ اللہ سے لو ہٹا رہے ہیں، ذکر و اذکار سے دوری بنا رہے ہیں، تہجد سے غافل ہو رہے ہیں، ضرورت مندوں کے کاندھے سے کاندھے ملا کر نہیں چل رہے، جس وجہ سے آج ہم پستی کی جانب جا رہے ہیں. ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ دنیا کی تمام فلاح و کامیابی اللہ کے رسی کو مضبوطی سے پکڑنے سے ہوگا.

Conclusion:دارالعلوم وقف دیوبند کے استاذ حدیث حضرت مولانا شمشاد رحمانی نے کہا کہ جامعہ رحمانی خانقاہ مونگیر کا فیض اس وقت پوری دنیا میں جاری و ساری ہے، قطب عالم حضرت مولانا محمد علی مونگیری اور امیر شریعت رابع حضرت مولانا سید منت اللہ رحمانی نے رشد و ہدایت اور تذکیر نفس کے خاطر جس ادارے کو قائم کیا آج اسی نہج پر موجودہ سجادہ نشیں حضرت مولانا سید ولی رحمانی عمل پیرا ہیں. امارت شرعیہ کے نائب ناظم مولانا مفتی سہراب ندوی نے کہا کہ اس وقت امت مسلمہ استغفار کا ورد کثرت کرے، فضول کی باتوں سے پرہیز کرے. اس سے قبل اجلاس کا آغاز قاری محمد نظام الدین رحمانی استاذ جامعہ رحمانی مونگیر کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، نعت پاک منظر قاسمی نے پیش کیا اور جامعہ رحمانی کا ترانہ مولانا ضیاء الدین رحمانی نے پیش کیا.

بائٹ..... مولانا رضاء الرحمن ، استاذ جامعہ رحمانی خانقاہ مونگیر.
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.