پولیس انسپکٹر دینا ناتھ منڈل نے آج بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ پرسونی گاﺅں باشندہ منوج پانڈے اپنے گھر سے چوری چھپے شراب کی فروخت کرتا ہے۔ اسی اطلاع کی بنیاد پر دیر رات منوج کے گھر پر چھاپے ماری کر کے کئی کارٹن میں رکھی 478 بوتلیں انگریزی شراب برآمد کی گئیں۔
منڈل نے بتایاکہ چھاپے ماری کی بھنک لگتے ہی مکان مالک موقع سے فرار ہو گیا۔ حالانکہ چھاپے ماری کے دوران وہاں موجود راجندرچودھری اور دنیش کامت کو گرفتار کر لیا گیا۔ برآمد شراب ہریانہ میں تیار کی گئی ہے ۔