ETV Bharat / city

پٹنہ میں کورونا کے 12 غیر ملکی مشتبہ مریض - کورونا کے 12 غیر ملکی مشتبہ مریض

بہار کے دار الحکومت پٹنہ کے دیگھا تھانہ علاقہ میں بیرون ملک سے آئے کورونا وائرس کے 12 مشتبہ مریضوں کے ملنے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔

12 foreign suspects Patient in Patna
پٹنہ میں کورونا کے 12 غیر ملکی مشتبہ مریض
author img

By

Published : Mar 23, 2020, 6:25 PM IST

پولیس ذرائع نے بتایا کہ مقامی لوگوں سے اطلاع ملی کہ کرجی محلے میں 12 غیر ملکی شہریوں کو دیکھا گیا ہے، ساتھ ان کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے ۔
ذرائع نے بتایاکہ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے 12 غیر ملکی باشندوں کو حراست میں لے لیا اور اس کے بعد انہیں میڈیکل جانچ کیلئے پٹنہ کے آل انڈیا انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنس ( ایمس ) میں بھیج دیا گیا ہے۔
جانچ کیلئے بھیجے گئے مشتبہ اٹلی اور ایران کے باشندے بتائے جاتے ہیں۔ حالانکہ یہ غیر ملکی پٹنہ کیسے پہنچے اور کس نے انہیں چھپا کر رکھا اس کا ابھی تک پتہ نہیں چل پایا ہے۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.