ETV Bharat / city

شٹر کاٹ کر دکان سے مہنگے موبائل چوری کرنے والے چور گرفتار - stealing expensive mobile phones

اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر نوئیڈا کے کوتوالی کاسنہ کے علاقہ میں گزشتہ دنوں موبائل شاپ کا شٹر کاٹ کر چوروں نے بہت سے مہنگے موبائل چوری کئے تھے۔ تفتیش کے دوران پولیس نے 5 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

شٹرکاٹ کر دکان سے مہنگے موبائل چوری کرنے والے چور گرفتار

author img

By

Published : Aug 2, 2021, 5:46 PM IST

ان کے قبضے سے 1 لاکھ 18 ہزار روپے مالیت کا سامان برآمد کیا گیا۔ڈی سی پی گریٹر نوئیڈا ابھیشک نے بتایا کہ 19 جولائی کو کوتوالی کاسنہ میں واقع کمل سنگھ بھاٹی کے موبائل شاپ کا شٹر کاٹ کر چوروں نے مہنگے اسمارٹ فونز اور موبائل کے آلات چوری کئے۔

شٹرکاٹ کر دکان سے مہنگے موبائل چوری کرنے والے چور گرفتار

تفتیش کے دوران پولیس نے ملزم روی کانت ، چندن ، پرمود مہتو ، وکاس یادو اور جئے پرکاش کمار کو گرفتار کیا۔

تمام ملزمان بہار کے رہائشی ہیں۔ پولیس نے ملزمان سے 101 چوری شدہ اسمارٹ فونز ، بڑی تعداد میں موبائل آلات اور شٹر کاٹنے والی اشیاء اور دیگر سامان برآمد کیا ہے۔

ڈی سی پی نے بتایا کہ برآمد شدہ اشیاء کی مالیت تقریباً 16 لاکھ 50 ہزار روپے ہے۔ پولیس ملزمان سے تفتیش کر رہی ہے اور چوری کے دیگر واقعات کے بارے میں معلومات حاصل کررہی ہے۔

ڈی سی پی ابھیشیک نے بتایا کہ ملزمان گریٹر نوئیڈا کے سورج پور میں رہتے تھے۔ وہ دن میں مزدور کے طور پر کام کرتے تھے اور رات کو چوری کرتے تھے۔

بہار میں ملزمین کے خلاف دوکان کا شٹر کاٹ کر چوری کرنے اور اے ٹی ایم کاٹ کر چوری جیسی واردات کے دو مقدمات درج ہیں۔
معلومات کے مطابق اس گروہ کا سربراہ روی کانت ہے۔ اس نے چوری شدہ موبائل جئے پرکاش کمار کو فروخت کیا تھا۔

مزید پڑھیں:موبائیل چوری کرنے والا شاطر چور گرفتار

تفتیش کے دوران پولیس نے جے پرکاش کو گرفتار کیا جو چوری شدہ موبائل استعمال کررہا تھا تفتیش کے بعد چوروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم وشال کا ساتھی تاحال مفرور ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.