ETV Bharat / city

بیٹے سے ملنے کی چاہت لیے باپ دھرنے پر - father's protest

نوئیڈا میں دیوالی کے دن ایک باپ کو اپنے بیٹے سے ملنے اور اسے تحفہ دینے کے لئے بھوک ہڑتال پر بیٹھنا پڑا۔

The father sits down to meet the son
بیٹے سے ملنے کے لیے باپ دھرنے پر
author img

By

Published : Nov 16, 2020, 5:06 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع نوئیڈا کے سیکٹر 105میں مقیم بلند شہر کے رہنے والے راہل گپتا جو پیشے سے انٹیریئر ڈیزائنر ہیں۔ ان کی شادی سنہ 2009 میں دہلی کی ایک خاتون سے ہوئی تھی۔

بیٹے سے ملنے کے لیے باپ دھرنے پر

بیوی دہلی کے ایک کالج میں لائبریرین ہیں۔ شادی کے کچھ سال بعد ان کے یہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔ بعد ازاں کسی بات پر تنازعہ شروع ہوا اور دونوں میں علیحدگی ہو گئی۔ دونوں نے عدالت میں طلاق کی درخواست دائر کردی۔ طلاق سے قبل عدالت نے بیٹے کو بیوی کے ساتھ رہنے کا حکم دیا اور ہفتے میں ایک دن اتوار کے روز بیٹے سے ملنے کی اجازت دی۔

عدالتی حکم پر عمل کرتے ہوئے وہ ہر ہفتے بچے سے ملاقات کے لیے جایا کرتے ہیں۔ یہ سلسلہ آٹھ برسوں سے جاری ہے، لیکن پچھلے کچھ مہینوں سے ان کی طلاق شدہ بیوی انہیں بیٹے سے ملنے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔ بلکہ دیوالی کے موقع پر جب راہل اپنے بیٹے کے لیے تحفہ لے کراس سے ملنے پہنچے تو ان کی طلاق شدہ بیوی نے انہیں بچہ سے ملانے سے انکار کر دیا۔جس کے بعد راہل گپتا سیکٹر 100 میں واقع سنچری اپارٹمنٹ میں اپنی مطلقہ بیوی کے گھر کے باہر دھرنے پر بیٹھ گئے۔

مزید پڑھیں:

ایک ہی خاندان کے چھ افراد سڑک حادثے میں ہلاک

دوسری جانب کوتوالی پولیس کا کہنا ہے کہ' یہ سارا معاملہ ان کے علم میں ہے'۔ جبکہ وہیں خاتون کا کہنا ہے کہ' عدالت نے اس کے شوہر کو بچے سے ملنے کی اجازت نہیں دی ہے، لہذا وہ بچے کو اس سے ملنے نہیں دے رہی ہیں۔ فی الحال خاتون سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ بچے کو باپ سے ملنے دیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.