ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے تمام لوگوں کو خالص خوردنی اشیاء فراہم کرنے کے لیے ضلع انتظامیہ پرعزم ہے۔ وہیں ضلع فوڈ آفیسر شمس النساء نے عوام سے نئے برس کی آمد اور کرسمس کے موقع پر خورد و نوش کی اشیاء خریدنے میں احتیاط برتنے کی اپیل بھی کی ہے۔
ڈسٹرکٹ فوڈ سیفٹی اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کے افسران کی کارروائی میں ضلع کے مختلف فوڈ اسٹیبلشمنٹ پر چھاپے مار کر نمونے لیے گئے اور جن کے نمونے ناکام ہو رہے ہیں ان کے بارے میں عوامی سطح پر بھی آگاہ کیا جارہا ہے تاکہ ایسی دکانوں سے کھانا خریدنے والے شہریوں کو محتاط کیا جا سکے۔
اس سلسلے میں سیکٹر 41 نوئیڈا میں ڈوج فوڈ پرائیویٹ لمیٹڈ میں چھاپہ مار کارروائی کی گئی، جس میں متعلقہ فوڈ اسٹیبلشمنٹ کے دو نمونے لیبارٹری بھیجے گئے جہاں محکمہ فوڈ سیفٹی کے عہدیداروں کے ذریعہ ایک بڑی کمی پائی گئی۔
متعلقہ بوتل بھی حکام نے ضبط کر لیا ہے نیز عام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس طرح کے اداروں سے اشیائے خوردونوش کی خریداری سے اجتناب کریں اور کھانے پینے کی اشیا کی خریداری میں محتاط رہیں۔