نوئیڈا: نوئیڈا اتھارٹی کے خلاف کسانوں کا احتجاج آج چھٹے دن بدستور جاری ہے۔ 81 گاؤں کے کسان اپنے مختلف مطالبات کو لے کر نوئیڈا اتھارٹی کا گھیراؤ کر رہے ہیں جس کی پاداش میں 100 سے زائد کسانوں پر کیس درج ہو چکا ہے اور درجنوں جیل میں قید ہیں۔ پولیس کی کارروائی کے باوجود کسانوں کے حوصلے پست نہیں ہوئے ہیں۔
ان کسانوں کی حمایت میں مزید سیاسی اور غیر سیاسی تنظیمیں ان کے ساتھ کھڑی ہوتی جارہی ہیں۔ نوئیڈا اتھارٹی کے دفتر کی جانب جانے والی شاہراہ پر پولیس نے بیریکیڈ لگا کر راستہ روک رکھا ہے جس کے باعث اتھارٹی کے سامنے ہرولہ بارات گھر میں کسانوں نے ڈیرہ ڈال رکھا ہے۔
جن ستا دل کے ضلع صدر ستیش چوہان بھی کسانوں کے حق میں سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوئیڈا اتھارٹی کے افسران اور پولیس اہلکار جمہوریت کا قتل کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔
تحریک میں شامل کسانوں کے بچوں کو پولیس نے زبردستی ان کے گھروں سے اٹھا کر جیل میں ٹھونس دیا ہے۔ اسے اس کا جواب دینا پڑے گا۔ پولیس کی اس حرکت کی ہر طرف مذمت ہو رہی ہے۔ ستیش چوہان نے مطالبہ کیا کہ کسانوں کو اور ان کے بچوں کو فی الفور بلاشرط رہا کیا جائے۔
مزید پڑھیں: چندر شیکھر آزاد کی قیادت میں کثیر تعداد میں مظاہرین جمع، 79 دن بعد بھی کوئی حل نہیں
ملزموں کی پکڑنے کے لئے نوئیڈا، غازی آباد اور دہلی پولیس کی مشترکہ کاروائی
انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے تب تک یہ تحریک جاری رہے گی۔
اس موقع پر ہون کا اہتمام کر کے انتظامیہ کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا گیا۔