اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے اوکھلا برڈ وہار میں جنگلی چرند پرند کے تحفظ اور ماحولیاتی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے برڈ فیسٹیول 2021 کا انعقاد کیا گیا۔
برڈ فیسٹیول میں وزیر جنگلات و ماحولیات دارا سنگھ چوہان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر جنگلات کی جانب سے میٹنگ ہال، کیمپ آفس اور کینٹین کا افتتاح اور شجرکاری بھی کی گئی۔
اس موقع پر سابق مرکزی وزیر اور رکن پارلیمنٹ نوئیڈا مہیش شرما، چیف کنزرویٹر آف جنگلات وائلڈ لائف اترپردیش لکھنؤ، خصوصی سکریٹری اترپردیش حکومت برہم دت تیواری، چیف کنزرویٹر برائے جنگلات و سیاحت اترپردیش این کے جانو، چیف کنزرویٹر برائے جنگلات مغربی زون میرٹھ گنگا پرساد اور پرندوں سے محبت کرنے والے اور رضاکار تنظیموں و دیگر معززین نے شرکت کی۔
پروگرام کے اخیر میں وزیر جنگلات کو ایک میمو دے کر پروگرام کا اختتام کیا گیا۔ پروگرام کے اختتام پر پرمود کمار ڈویژنل فاریسٹ آفیسر گوتم بدھ نگر نے تمام مہمانوں اور معزز شخصیات کا شکریہ ادا کیا۔