ETV Bharat / city

نوئیڈا: میگا ایکسپورٹ کنکلیو میں اقتصادی ترقی پر زور - نوئیڈا ای ٹی وی بھارت خبر

کابینی وزیر سدھارتھ ناتھ سنگھ نے اپنے خطاب میں صنعتوں کو فروغ دینے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدام پر روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ تجارت میں بہتر کارکردگی کے لحاظ سے اترپردیش دوسرے نمبر پر ہے۔

اقتصادی ترقی پر زور
اقتصادی ترقی پر زور
author img

By

Published : Sep 26, 2021, 9:21 AM IST

وزارت کامرس حکومت ہند کی جانب سے آزادی کی 75ویں سالگرہ کی مناسبت سے آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت 20-26 ستمبر 2021 تک 'کامرس ویک' منعقد کیا جارہا ہے۔ اس کے تحت آج میگا ایکسپورٹس کنکلیو کا اہتمام اتر پردیش نوئیڈا کے ہوٹل پارک ایسینٹ، سیکٹر 62 میں کیا گیا۔ جس میں مہمان< خصوصی کے طور پر کابینی وزیر سدھارتھ ناتھ سنگھ کے علاوہ رکن پارلیمان ڈاکٹر مہیش شرما، جیور رکن اسمبلی دھریندر سنگھ، نوئیڈا اپیرل کلسٹر کے صدر للت ٹھکرال اور دیگر کئی مشہور شخصیات نے شرکت کیں
تقریب کا آغاز مہمانوں کے خصوصی کے استقبال سے ہوا۔

اقتصادی ترقی پر زور

ضلع کے برآمد کنندگان نے اپنی بہترین مصنوعات کی کارکردگی کا مشاہدہ کیا۔ اس کے بعد ڈپٹی کمشنر انڈسٹریز، ڈسٹرکٹ انڈسٹریز پروموشن اینڈ انٹرپرینیورشپ ڈویلپمنٹ سنٹر ، گوتم بدھ نگر نے استقبالیہ خطبہ دیا۔ ایچ ایچ ای ڈبلیو اے کے صدر سی پی شرما نے برآمدات کے سلسلے میں درپیش مشکلات پر روشنی ڈالی۔

آئی آئی اے کے ریاستی سکریٹری راجیو بنسل نے کانفرنس میں کہا کہ ملک کی 40 فیصد برآمدات میں مائیکرو، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتیں حصہ لیتی ہیں۔ یہ جی ڈی پی کا تقریباً 30 فیصد ہے۔
راجیو بنسل نے درخواست کی کہ حکومت تاجروں کے ساتھ سہولت کے ساتھ کام کرے۔ برآمد کنندگان نے فیٹ سبسڈی میں اضافے اور ایم ڈی اے اسکیم میں ورچوئل فیئر کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔

کابینی وزیر سدھارتھ ناتھ سنگھ نے اپنے خطاب میں صنعتوں کو فروغدینے کے لئے اٹھا ئے جانے والے اقدام پر روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ تجارت میں بہتر کارکردگی کے لحاظ سے اترپردیش دوسرے نمبر پر ہے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ کورونا کے دوران ریاستی محکمہ صنعت نے 1.81 لاکھ کروڑ برآمد کیے۔ اترپردیش سپلائی چین اسکیم نافذ کی جارہی ہے اور ایکسپورٹ سارتی ایپ جلد جاری کی جائے گی۔
رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر مہیش شرما نے برآمد کنندگان سے کہا کہ آنے والے وقت میں جیور ائیرپورٹ برآمد کنندگان کے لیے بے پناہ امکانات لائے گا۔

این ای اے سی کے صدر للت ٹھکرال نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوتم بدھ نگر کی صنعتیں تقریبا 30 ہزار کروڑ کا کاروبار کر رہی ہیں۔ نتیش سوری ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ حکومت ہند نے تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوتم بدھ نگر ملک کے 50 برآمد کرنے والے اولین اضلاع میں سے ایک ہے۔

یہ 4500 کروڑ کی برآمدات کے ساتھ ملک میں 12 ویں نمبر پر ہے۔ گارمنٹس، موبائل فونس ، ٹیلی کام مصنوعات اور گوشت 75 فیصد بنیادی طور پر ضلع سے برآمد کیا جاتا ہے۔

پروگرام کے اختتام پر تکنیکی سیشن کا اہتمام کیا گیا۔ اس میں نتیش سوری ، ایم پی سنگھ ، سبھاش جھا نے کاروباریوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.