نوئیڈا کے سیکٹر 78 میں موجود ہائیڈ پارک سوسائٹی کے مکینوں نے تعمیراتی کمپنی کے خلاف احتجاج کیا۔
پیر کو ہائیڈ پارک سوسائٹی کے باشندوں نے نبس گروپ بلڈر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بلڈر کے خلاف نعرے بازی کی۔
احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ وہ یہاں پانچ برسوں سے رہائش پذیر ہیں۔ تاہم انہوں نے فلیٹس کی تعمیر میں ناقص مواد کا استعمال کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’’چند برسوں میں ہی فلیٹ کی حالت بد سے بدتر ہو ہوگئی ہے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’’دیواروں پر سے پلاسٹر گرنا شروع ہو گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بلڈر نے دیگر مسائل کے خاتمے کے لئے بھی کوئی اقدام نہیں اٹھائے۔‘‘
احتجاجیوں کے مطابق انہوں نے اس ضمن میں کئی بار بات کی تاہم انکی شکایات کا ازالہ نہیں کیا گیا۔