ETV Bharat / city

Female Wrestler Sentenced to 10 Years: ٹھیکہ دار کے قتل میں خاتون پہلوان کو دس سال کی سزا - خاتون پہلوان کو دس سال قید کی سزا

ریاست اتر پردیش کی گوتم بدھ نگر کی ایک عدالت نے سونم نام کی خاتون پہلوان کو ’غیر ارادتاً قتل‘ کے معاملے میں دس سال قید کی سزا سنائی۔ Female Wrestler Sentenced to 10 Years

ٹھیکہ دار کے قتل میں خاتون پہلوان کو دس سال کی سزا

author img

By

Published : Mar 9, 2022, 9:47 PM IST

سال 2018 میں باغبانی کے ایک ٹھیکہ دار جتیندر کے قتل میں قصوروار قرار دی گئی ایک خاتون پہلوان کو اتر پردیش کی گوتم بدھ نگر ضلع عدالت نے دس سال قید کی سزا سنائی ہے۔ Female Wrestler Sentenced to 10 Years in contractor's murder Case

دنکور کے جھلدا گاؤں میں آم کے باغ میں جتیندر کے سر پر چارپائی کے پائے سے وار کرکے اسے قتل کر دیا گیا تھا۔ خاتون پہلوان پر بلیک میلنگ کا بھی الزام تھا، لیکن عدالت نے اسے غیر ارادتاً قتل کے جرم میں دس سال قید کی سزا سنائی۔ اے ڈی جے دنیش سنگھ کی عدالت نے قصوروار کو پانچ ہزار روپے جرمانہ جمع کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

اسسٹنٹ گورنمنٹ ایڈوکیٹ روہتاش شرما نے بتایا کہ 22 جون 2018 کو لاڈ پورہ کے رہنے والے جتیندر کی لاش جھلدا گاؤں کے جنگل میں ایک ٹیوب ویل کی ٹنکی سے ملی تھی۔ پولیس نے زیادہ شراب پینے کی وجہ سے ڈوب کر موت کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

ٹھیکیدار کے بھائی نے گاؤں کی ایک رہائشی سونم عرف سونو کے خلاف قتل کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرایا تھا۔

تحقیقات کے بعد پولیس نے سونم کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ داخل کی تھی، بتایا جا رہا ہے کہ جتیندر اور سونم دونوں ایک ہی گاؤں میں رہتے تھے۔ عدالت نے سونم کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے انہیں دس سال قید کی سزا سنائی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.