دولہے کی یہ تصویر گریٹر نوئیڈا کے ایک ریسورٹ کی ہے۔ جہاں دولہا اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کے ساتھ رقص و گانے کے ساتھ ٹریکٹر لے کر بارات پہنچا۔ بڑی بات یہ ہے کہ دولہا خود ٹریکٹر چلاتا ہوا ریسورٹ پہنچا اور ٹریکٹر کے آگے دولہے کے رشتہ دار اور دوست موسیقی کے ساز کی دھن پر رقص کرتے ہوئے ریسارٹ پہنچا۔لڑکی کے گھر والوں نے دولہے اور اس کے گھر والوں کا پرتپاک استقبال کیا۔
ٹریکٹر میں صرف میرا ڈیزل کا خرچ آیا ہے جو عام بارات کے خرچ سے بہت کم ہے۔ کسانوں کی اصل پہچان ٹریکٹر ہے اس لیے میں ٹریکٹر سے بارات لے کر پہنچا ہوں۔دولہے نے کسانوں کی حمایت کی بھی بات کی ہے۔