ETV Bharat / city

نوئیڈا: ڈی ایم کلکٹریٹ کیمپس کے نالے کو الگ کرنے کی ہدایت

اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا شہر کے سورج پور علاقے میں تین دن قبل بارش کی وجہ سے بیشتر سڑکیں زیر آب آ گئی تھیں۔ سڑکیں زیر آب آنے سے ٹریفک نظام مفلوج ہو کر رہ گیا تھا، جس پر گریٹر نوئیڈا اتھارٹی کے کام کام پر سوالات اٹھائے گئے تھے۔

نوئیڈا: ڈی ایم کلکٹریٹ کیمپس کے نالے کو الگ کرنے کی ہدایت
نوئیڈا: ڈی ایم کلکٹریٹ کیمپس کے نالے کو الگ کرنے کی ہدایت
author img

By

Published : Jul 31, 2021, 7:49 PM IST

نوئیڈا شہر کے سورج پور علاقے میں تین دن قبل ہوئی بارش کی وجہ سے بیشتر سڑکیں زیر آب آ گئی تھیں یہاں تک کہ کلکٹریٹ کمپلیکس میں بھی پانی جمع ہو گیا تھا۔ ایک مقامی شخص کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں وہ اپنے والد کو کندھے پر اٹھا کر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے دفتر جا رہے تھے۔

اس کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی نے ایک اہم اجلاس منعقد کیا، جس میں انہوں نے افسران اور متعلقہ محکموں سے سورج پور اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں پانی جمع ہونے کے مسئلے کا مستقل حل تلاش کرنے کی تلقین کی۔

انہوں نے گریٹر نوئیڈا اتھارٹی کے ڈپٹی جنرل منیجر اور پروجیکٹ منیجر سے سورج پور میں جمع پانی کی نکاسی کے لئے الگ انتظامات کئے جانے اور ایک علیحدہ نالہ بنائے جانے کی تلقین کی۔ انہوں نے افسران سے نکاسی کا نظام کو سڑک کی دوسری جانب پہلے سے تعمیر کیے گئے نالے کے ساتھ جوڑ کر مزید چوڑا اور گہرا کرنے کی بھی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں؛ نوئیڈا: 9 ریاستوں سے آنے والوں کےلیے کورونا کی منفی رپورٹ کا لزوم

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے کہا کہ کسی بھی حالت میں سورج پور قصبہ کا پانی کلکٹریٹ کے نالے سے نہیں گزرنا چاہیے تاکہ کلکٹریٹ کے احاطے میں پانی جمع نہ ہو سکے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کلکٹریٹ احاطے میں فوری طور نکاسی کے لیے واٹر پمپ نصب کیے جانے کا حکمنامہ صادر کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.