انتظامیہ نے نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا کی 1000 سے زیادہ کمپنیوں کو یہ نوٹس جاری کیا ہے۔ نوئیڈا سیکٹر۔135 میں ایک اسکول میں منگل کو بچوں کے درمیان کرونا وائرس سے متأثر ہونے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں ہلچل مچ گئی۔
گوتم بدھ نگر کے چیف میڈیکل افسر(سی ایم او) نے اسکول پہنچ کر اسکول کی صفائی کا کام شروع کروایا۔ صفائی کا کام پورا ہونے کے بعد اسکول کو چھ مارچ تک بند کردیا گیا ہے۔ میڈیکل افسران نے کرونا وائرس کے پانچ مشتبہ افراد کو علیحدہ علیحدہ وارڈ میں رکھوایا ہے۔
انتظامیہ نے ضلع کی سبھی کمپنیوں کو نوٹس جاری کیا ہے ان کا کوئی ملازمین بیرون ملک گیا ہو تو اس کو ملک لوٹتے ہی اس کی اطلاع محکمہ صحت کو ضرور دیں۔
سی ایم او نے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر دھیان نہ دیں۔ اس وائرس سے نپٹنے کے لیے ساری سہولیات دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرپرستوں کو ڈرنا نہیں چاہیے۔ ملک میں ابھی تک تین مریضوں کا علاج کامیابی کے ساتھ کیا جاچکا ہے۔ کورونا سے متأثر ٹھیک ہوکر اپنے گھر کو واپس جاچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر کسی شخص کو کھانسی یا زکام یا پھر کھانسی لینے کی دقت ہو اور اسے کرونا وائرس کے آثار لگتے ہوں تو فوراً ہی محکمہ صحت کو اس کی اطلاع دے۔ سی ایم او نے ایران، سنگا پور،چین سمیت 13 ممالک سے لوٹنےوالے افراد کو جانچ کا حکم دیا ہے۔