ETV Bharat / city

کانگریس نے کسانوں کی حمایت کا اعلان کیا - جئے جوان جئے کسان جیسے نعرے

زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کو نوائیڈا کانگریس نے بھی حمایت دینے کا اعلان کیا۔

Congress supported farmers in Noida
Congress supported farmers in Noida
author img

By

Published : Dec 5, 2020, 2:23 PM IST

نوئیڈا: مختلف اضلاع کے کسان نوئیڈا دہلی کی سرحد پر محاذ سنبھالے ہوئے ہیں، ساتھ ہی دہلی یوپی بارڈر کے آس پاس کسان ایکتا زندہ آباد، جئے جوان جئے کسان جیسے نعرے سنائی دے رہے ہیں۔ اس دوران کانگریس کے اقلیتی شعبہ کے ریاستی صدر لیاقت چودھری نے بھی سکٹر 14 چلہ سرحد پر موجود کسانوں سے ملاقات کر کے انہیں ہر طرح کی مدد دلانے کی یقین دہانی کرائی۔

مزید پڑھیں: جانیں: ایم ایس پی پر خریداری سے پیدا ہونے والے مشکلات؟

انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے جس پر وہ کامیاب نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ' حکومت قانون کی آڑ میں کسانوں کی محنت کی کمائی پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ' کسان تنظیموں نے یہ پیغام دے دیا ہے کہ حکومت چاہے جتنی بھی کوشش کرے کسانوں کو تقسیم نہیں کیا جاسکتا اور نہ کسان پیچھے ہٹنے والے ہیں۔ اس موقع پر شہاب الدین، ونود شاہ،ادے ویر،جاوید خان اور اشوک چوہان و دیگر موجود تھے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.