اتر پردیش کے نوئیڈا کے کچھ شرپسند عناصر نے نوئیڈا کے سیکٹر 31 کے پارک میں سردار بھگت سنگھ کا مجسمہ نصب کیا گیا تھا، جس سے ماحول کشیدہ ہو گیا۔ اس کے بعد نوئیڈا اتھارٹی نے ہٹانے کو کہا لیکن نوجوانوں نے ہٹانے سے منع کر دیا۔
معاملے کے متعلق نوئیڈا اتھارٹی نے سیکٹر 20 تھانہ میں شکایت درج کرائی۔ پولیس موقع پر پہنچی اور مجسمہ نصب کرنے والے راہل، اویناش اور اتل کو تھانہ لے جا کر حوالات میں ڈال دیا۔ اس دوران رات کے اندھیرے میں مجسمہ کو پارک سے ہٹا دیا گیا۔ اس تعلق سے نوئیڈا اتھارٹی اور پولیس انتظامیہ کچھ بھی کہنے سے گریز کر رہی ہے لیکن بھگت سنگھ کے چاہنے والوں میں مایوسی اور ناراضگی ہے۔