ETV Bharat / city

نوئیڈا: اساتذہ پر حملہ غیر اخلاقی حرکت - ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر

مقامی انتظامیہ نے ناگلی سکراوتی کے مقام پر کچھ اساتذہ کو ماسک نہ لگانے والوں کا چالان کاٹنے کی ڈیوٹی پر لگایا تھا۔ اسی دوران ڈیوٹی پر تعینات ٹیچرز پر کچھ مقامی لوگوں نے حملہ کر دیا۔

attack on teacher in noida by locals
نوئیڈا: اساتذہ پر حملہ غیر اخلاقی حرکت
author img

By

Published : Feb 14, 2021, 1:38 PM IST

اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے نوئیڈا میں ایک غیر اخلاقی حرکت سامنے آئی ہے، جب کہ ایک ٹیچر پر حملہ کر دیا گیا ہے۔

جی ایس ٹی اے کے جنرل سیکرٹری اجے ویر یادو نے دہلی کے وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیچرز کو سرکار تحفظ فراہم کریں یا یہ ڈیوٹی کسی آور کے حوالے کریں۔

نوئیڈا: اساتذہ پر حملہ غیر اخلاقی حرکت

واضح رہے کہ دولت پور اسکول میں کام کرنے والے اساتذہ ناگلی سکراوتی مقام پر ماسک نہ لگائے لوگوں کا چالان کاٹنے کی ڈیوٹی پر معمور تھے۔

اسی دوران کچھ مقامی افراد نے ٹیم نمبر دس اور گیارہ کے کچھ ٹیچرز پر حملہ کر کے انھیں یرغمال بنا لیا۔

اس حملے میں امر سنگھ نام کے ٹیچر شدید طور سے زخمی ہو گئے۔

ان کے سر میں شدید چوٹیں آئی ہیں۔ انہیں علاج کے لئے جعفر پور ہسپتال لایا گیا۔ اس معاملے میں نجف گڑھ پولیس اسٹیشن میں شکایت دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:نوئیڈا میں تین روزہ وسنت میلے کا انعقاد کیا جائے گا

اسی طرح کا ایک اور واقعہ سلیم پور ایس ڈی ایم آفس کے ماتحت کام کرنے والے ٹیچرس کے ساتھ پیش آیا۔جہاں وکلا نے ٹیچرس کو ہراساں اور ذلیل کیا۔

اجے ویر یادو نے وزیر تعلیم سے درخواست کی کہ ایسا کوئی قدم اٹھائیں جس سے اساتذہ کا کھویا وقار بحال ہو سکے۔کیونکہ اساتذہ کو سڑکوں پر پیٹا جارہا ہے، ان کی بدنامی ہو رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.