ETV Bharat / city

طبی سامان کی خریداری میں بدعنوانی کا الزام، اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ

author img

By

Published : Jul 7, 2021, 8:24 AM IST

Updated : Sep 11, 2021, 4:25 PM IST

عام آدمی پارٹی نے یوپی حکومت پر طبی سامان کی خریداری میں کروڑوں روپے کی بدعنوانی کا الزام عائد کرتے ہوئے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ عآپ کے مطابق جن وینٹی لیٹرس کو مدھیہ پردیش حکومت کی جانب سے 11 لاکھ میں خریدا گیا ہے ویسے ہی وینٹی لیٹرس یوپی حکومت کی جانب سے17 لاکھ سے 22 لاکھ میں خریدے جارہے ہیں۔

aap alleged corruption in procurement of medical equipment in up
طبی سامان کی خریداری میں کروڑوں روپے کی بدعنوانی کا الزام

بھارت میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے لاکھوں لوگوں نے اپنے پیاروں کو کھودیا اور لاکھوں گھر تباہ ہوگئے۔ اب کورونا کی تیسری لہر آنے کا اندیشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر میں بچے زیادہ متاثر ہوں گے لیکن اترپردیش کو کووڈ کی تیسری لہر سے بچانے کے لیے کی جانے والی تیاریوں کی آڑ میں کروڑوں روپے کی بدعنوانی کا الزام عام آدمی پارٹی کے رہنما نے یوپی حکومت پر لگایا ہے۔

طبی سامان کی خریداری میں بدعنوانی کا الزام، اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ

عام آدمی پارٹی سے گوتم بدھ نگر ضلع کے صدر بھوپندر جادون نے سٹی مجسٹریٹ آفس سیکٹر 19 نوئیڈا میں مظاہرہ کے دوران اس بدعنوانی کے متعلق سٹی مجسٹریٹ کے توسط سے گورنر اترپردیش کے نام ایک میمورنڈم بھی پیش کیا اور اس بدعنوانی کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔

عآپ کے ضلع صدر بھوپندر جادون نے کہا کہ یوپی میں بچوں کے لیے وینٹی لیٹرس سمیت زندگی بچانے والے دیگر سامان خریدے جارہے ہیں لیکن یہ آلات بازار سے بہت زیادہ قیمت پر خریدے جارہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ نوئیڈا میں ایک بلیک لسٹڈ کمپنی سے وینٹی لیٹرس 17 لاکھ سے 22 لاکھ میں خریدے جارہے ہیں جب کہ مدھیہ پردیش کی بی جے پی حکومت نے اسی ماڈل کے وینٹی لیٹرس کو 11 لاکھ میں خرید رہی ہے۔ جس سے صاف ظاہر ہورہا ہے کہ اس خرید و فروخت میں بدعنوانی کی گئی ہے۔

ضلع جنرل سکریٹری اور پارٹی کے ترجمان سنجیو نگم نے کہا کہ اس بدعنوانی میں ملوث عہدیداروں کو گرفتار کرکے جلد از جلد تحقیقات کے احکامات صادر کیے جائیں۔

Last Updated : Sep 11, 2021, 4:25 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.