نوئیڈا: اتر پردیش نوئیڈا کی ربو پورہ پولیس نے یمنا اتھارٹی گریٹر نوئیڈا علاقہ کے مرزا پور گاؤں کے قریب مٹی کی غیر قانونی کان کنی Illegal clay mining کے الزام میں چھ لوگوں کو گرفتار کیا۔
ملزمان کی شناخت روی، جمال الدین، متین عرف مٹیا، سہیل، رام اوتار اور شمس الدین کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے ایک جے سی بی مشین، مٹی سے بھرے دو ڈمپر، دو ٹریکٹر ٹرالیاں اور دو کاریں ضبط کی ہیں۔
پولیس تھانہ ربو پورہ نے اطلاع کی بنیاد پر علاقے کے گاؤں مرزا پور کے قریب چھاپہ مار کر غیر قانونی کانکنی کرنے والے ان افراد کو گرفتار کر لیا۔
تھانہ ربو پورہ پولیس اسٹیشن راج کمار کے مطابق اطلاع کی بنیاد پر تھانہ پولیس نے مرزا پور گاؤں کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ تفتیش کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ یہ لوگ طویل عرصے سے غیر قانونی طور پر کان کنی کر رہے تھے۔