نوئیڈا: اترپردیش کے ضلع نوئیڈا میں کسان پچھلے 118 دنوں سے نوئیڈا اتھارٹی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ نوئیڈا کے 81 گاؤں کے کسان اپنے مختلف مطالبات کو لے کر نوئیڈا اتھارٹی کے سامنے احتجاج کر رہے ہیں۔
8 دن پہلے احتجاج کرنے والے ہزاروں کسانوں میں سے 34 کسانوں نے احتجاج شروع کیا تھا، جن میں سے 30 کسانوں کی صحت کل رات بگڑ The health of 30 farmers deteriorated گئی ۔ ان سبھی کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ نوئیڈا کے 81 گاؤں کے کسان طویل عرصے سے نوئیڈا اتھارٹی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ کسانوں کا مطالبہ ہے کہ تمام کسانوں کو 5 فیصد اور 10 فیصد پلاٹ دیے جائیں۔
64 فیصد معاوضہ دیا جائے، دیہات میں نقشہ پالیسی پر عمل نہ کیا جائے۔ آبادی کو جوں کا توں چھوڑ دیا جائے، دیہی علاقوں میں دوبارہ تجارتی سرگرمیاں شروع کی جائیں۔ کسان ان مسائل کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔
- مزید پڑھیں:
Farmers Protest Against Noida Authority: نوئیڈا اتھارٹی کے خلاف کسانوں کا نیا نعرہ، سمادھان یا سمادھی
کسان رہنما سکھبیر خلیفہ کا کہنا ہے کہ ہم اپنے مطالبات کے لیے 4 ماہ سے جمہوری طریقے سے احتجاج کر رہے ہیں۔
کسانوں نے ہر طرح سے اپنی بات حکومت تک پہنچانے کی کوشش کی ہے، لیکن اب تک کسانوں کے مسائل جوں کے توں ہیں۔ گاندھیائی انداز میں احتجاج پر بیٹھے ہوئے ہیں، جب تک معاملات حل نہیں ہوں گے تب تک احتجاج جاری رہے گا۔