ETV Bharat / city

Tribute Hemant Karkare: شہید ہمینت کرکرے کو مالیگاؤں میں خراج عقیدت - مالیگاؤں سلسلہ وار دھماکہ معاملہ

مہاراشٹر کے مالیگاؤں شہر میں سال 2006 میں ہوئے سلسلے وار بم دھماکے (Malegaon Bomb Blast) کی تفتیش کرکے بھگوا شدت پسندوں کو سامنے لانے والے جانباز پولیس آفیسر ہیمنت کرکرے (Hemant Karkare) کو 26 نومبر 2008 کو شہید کر دیا گیا۔ ان کے یوم وفات پر شہر مالیگاؤں میں بکھو چوک کے نزدیک چوک پر انڈین مسلم لیگ (Indian Muslim League) اور ایم ڈی ایف کی جانب سے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

Hemant Karkare: Tribute to Martyr Hemant Karkare in Malegaon

author img

By

Published : Nov 27, 2021, 11:56 AM IST

مالیگاؤں: مہاراشٹر کے مالیگاؤں میں سال 2006 میں ہوئے سلسلے وار بم دھماکے (Malegaon bomb blast) کی تفتیش کر بھگوا دہشت گردوں کو بے نقاب کرنے والے جانباز پولیس افسر ہیمنت کرکرے (Hemant Karkare) کو 26 نومبر 2008 کو شہید کر دیا گیا۔

ان کی شہادت کے موقع پر مالیگاؤں میں انڈین یونین مسلم لیگ (Indian Muslim League) و ایم ڈی ایف کی جانب سے شہر کے بھکو چوک میں تعمیر شہید ہمینت کرکرے چوک پر پھول ہار چڑھا کر انھیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

ویڈیو دیکھیے

اس موقع پر انڈین مسلم لیگ (Indian Muslim League) کے نائب صدر عمران راشد نے کہا کہ شہید ہیمنت کرکرے (Hemant Karkare) کا کوئی ثانی نہیں ہے اور انھوں نے ہندوستانی مسلمانوں پر بڑا احسان کیا۔

''ان کے انکشافات سے پہلے کسی بھی طرح کے دہشت گردانہ حملوں یا معاملوں میں مسلمانوں کو شک کی نگاہ سے دیکھا جانے لگا تھا لیکن اب بھگوا دہشت گردی کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ ملک کو ہیمنت کرکرے جیسے سچے آفیسرز کی ضرورت ہے۔ جو انصاف، دستور اور عوام کا سر اونچا کرسکے۔

وہیں انڈین مسلم لیگ کے صدر احتشام شیخ (بیکری والا) نے کہا کہ شہید ہیمنت کرکرے صحیح سمت تحقیقات کر رہے تھے اور انھوں نے اصل قصورواروں کو بے نقاب کرنا شروع کیا تھا۔ آج اگر وہ زندہ ہوتے تو بم دھماکہ متاثرین کو انصاف مل چکا ہوتا۔ لیکن آج بھی متاثرین انصاف کے منتظر ہیں۔

اس موقع پر مسلم لیگ کے مقامی ذمہ داران میں صدر احتشام شیخ بیکری والا، نائب صدر عمران راشد، ترجمان اعجاز شاہین، صلاح کار نظیر خان، سرپرست ہمدانی شکیل احمد اور دیگر اراکین موجود تھے۔

مزید پڑھیں:

معلوم ہوکہ 26 نومبر کو ممبئی میں دہشت گردانہ حملوں کے دوران پولیس آفیسر ہیمنت کرکرے (Hemant Karkare) شہید کر دیئے گئے۔ ان کے ساتھ دیگر پولیس اہلکار بھی ڈیوٹی پر شہید ہوئے تھے۔ واضح رہے شہید ہمینت کرکرے مالیگاؤں بھکو چوک بم دھماکہ کی تحقیقات کر رہے تھے اور انہوں نے ہی بھگوا دہشت گردوں کو بے نقاب بھی کیا تھا۔

مالیگاؤں شہر میں دو مرتبہ بم دھماکے ہوئے۔ پہلی مرتبہ سنہ 2006 میں سلسلہ وار بڑا قبرستان اور مشاورت میں شب برات کے موقع پر اور سنہ 2008 دوسرا دھماکہ جو ماہ رمضان میں بھکو چوک کے نزدیک ہوا۔ دونوں دھماکوں میں بہت سے افراد شہید اور زخمی بھی ہوئے تھے۔

Remembering Hemant Karkare: شہید ہمینت کرکرے کو مالیگاؤں میں خراج عقیدت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.