ETV Bharat / city

ناسک ضلع میں 15 دنوں کا کرفیونافذ - کوویڈ 19

ضلع ناسک میں کورونا کے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے اعلی افسران کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ رات 11 بجے سے صبح 6 بجے تک ضلع میں کرفیو نافذ رہے گا۔

curfew in nasik for 15 days
ناسک ضلع میں 15 دنوں کا کرفیو
author img

By

Published : Dec 23, 2020, 3:54 PM IST

مہاراشٹرا کے ضلع ناسک انتظامیہ کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق رات 11 بجے سے صبح 6 بجے تک ضلع میں کرفیو کا نفاذ ہوگا۔ ریاستی حکومت نے دفعہ 2 کے تحت کورونا وائرس (کوویڈ 19) کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے یہ اقدامات کئے ہیں۔

اس ضمن میں ضلع مجسٹریٹ نے بتا یا کہ ضلع میں کورونا کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اس کے پیش نظر ریاست کے چیف سکریٹری کے جانب سے پوری ضلع میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔

دفعہ 12 کے مطابق مہاراشٹرا حکومت کی طرف سے وقتا فوقتا 31 دسمبر 2020 تک سخت ہدایات جاری کی گئیں ہیں.ریفرنس نمبر 13 کے مطابق رات 11 بجے سے صبح 6.00 بجے تک ریاست کے میونسپل کارپوریشن حدود میں کرفیو نافذ کرنے کا نوٹیفیکیشن پاس کیا گیا ہے.

اس لحاظ سے سورج مانڈھرے کلکٹر ناسک اور چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ناسک حوالہ آرڈر نمبر سیکشن 13 کے تحت جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق ناسک ضلع اور مالیگاؤں میونسپل کارپوریشنوں کے دائرہ اختیار میں رات 11 بجے سے صبح 06.00 بجے تک کرفیو نافذ کیا جارہا ہے.

مزید پڑھیں:

کورونا کی نئی شکل کے زیادہ خطرناک ہونے کے ثبوت نہیں: ڈبلیو ایچ او

کرفیو آرڈر 22/12/2020 سے 05/01/2021 تک نافذ رہیگا.اور اس کا اطلاق انتظامیہ کے تمام متعلقہ سربرا کریں گے.

واضح رہے کہ اگر کوئی فرد تنظیم یا ایسوسی ایشن اس حکم کی خلاف ورزی کرتی ہے تو ان کے خلاف ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 اور وبائی امراض ایکٹ 1897 اور اس سلسلے میں دیگر سرکاری ایکٹ اینڈ رولز کے تحت مناسب قانونی کارروائی کی جائے گی.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.