ETV Bharat / city

نابالغ لڑکی کے ساتھ عصمت دری کا معاملہ، ملزم نوجوان گرفتار - نابالغ لڑکی کو بھگا کر لے گیا

ریاست اترا کھنڈ میں نابالغ لڑکی کو فرار کرنے اور عصمت دری کے معاملے میں نیپال کے رہائشی کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔

نابالغ لڑکی کے ساتھ عصمت دری کا معاملہ، ملزم نوجوان گرفتار

author img

By

Published : Sep 14, 2020, 8:27 PM IST

اتراکھنڈ میں پتھوراگڑھ سے نابالغ لڑکی کو فرار کرنے اور اس کی عصمت دری معاملہ میں ملزم شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ پتھوراگڑھ کے پانگلہ کے رہنے والے ایک شخص نے پولیس کو تحریر دے کر کہا تھا کہ دارچولہ نیپال کے رہائشی روی سنگھ ان کی نابالغ لڑکی کو بھگا کر لے گیا ہے۔

پولیس نے نوجوان کے خلاف معاملہ درج کرکے دونوں کی تلاش شروع کر دی۔ پتھوراگڑھ کی پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) پریتی پریا درشنی کی ہدایت پر ملزم کو پکڑنے کے لیے پانگلہ تھانہ انچارج کی قیادت میں ٹیم تشکیل دی گئی۔ ٹیم نے اتوار دیر شب ملزم کو پانگلہ کے جیوتی پل سے گرفتار کر لیا۔

ملزم کی نشاندہی پر لڑکی کو بھی برآمد کر لیا گیا ہے اور اسے اہل خانہ کو سونپ دیا گیا۔

پولیس نے نوجوان کے خلاف پوکسو ایکٹ کے تحت معاملہ درج کر کے عدالت میں پیش کیا جہاں سے اسے جیل بھیج دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.