ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، آج بھی ضلع میں569 مثبت کیسز درج کیے گئے، جس کے بعد کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 2484 تک پہنچ گئی ہے۔
جبکہ آج 90 مثبت مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں، مظفر نگر میں اب تک 130 سے زائد کورونا مثبت افراد کی موت بھی ہو چکی ہیں۔
نئے کورونا کے مریضوں میں سے کچھ کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے آئسولیشن وارڈ میں بھیجا گیا اور کچھ کو ہوم آئسولیٹ کیا گیا ہے، میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی ٹیم پہلے ہی تقریباً 9345 کے قریب متاثرہ افراد کو صحت یاب کر چکی ہے۔