ETV Bharat / city

مظفرنگر: درجہ 6 سے 8 تک کلاسز شروع کرنے کی تیاری - مظفر نگر کے اسکول انسپیکٹر گجیندر سنگھ

ضلع مظفر نگر کے اسکول انسپیکٹر گجیندر سنگھ نے کہا کہ حکومت ہند کی ہدایت کے مطابق درجہ 6 سے 8 تک کلاسز شروع کرنے کی تمام تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں۔ حکومت ہدایت کے بعد ان کلاسز کو جلد شروع کردیا جائے گا۔

Gajinder Singh, School Inspector, Muzaffarnagar District
ضلع مظفر نگر کے اسکول انسپیکٹر گجیندر سنگھ
author img

By

Published : Feb 4, 2021, 7:47 PM IST

اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا وبا کی وجہ سے گزشتہ دس مہینوں کے طویل عرصہ سے اسکول بند ہیں۔ حکومت ہند کی ہدایات کے مطابق اب درجہ 6 سے 8 تک کی کلاسز شروع کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

ضلع مظفر نگر کے اسکول انسپیکٹر گجیندر سنگھ

اس ضمن میں ضلع اسکول انسپیکٹر گجیندر سنگھ نے بتایا کہ کورونا وبا کی وجہ سے تمام اسکول بند رہے لیکن بعد میں آہستہ آہستہ نظام کو درست کیا گیا اور 19 اکتوبر سے درجہ 9 سے 12 تک کی کلاسز کو شروع تو کیا گیا، لیکن اب حکومتی سطح پر یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ درجہ 6 سے درجہ 8 تک کی کلاسز بھی شروع کی جانی چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ ہمارے ضلع میں اس کے لیے پوری تیاریاں کی جاچکی ہیں۔ اسکولوں میں صاف صفائی کا معقول انتظام بھی کیا گیا ہے۔ سینیٹائزیشن، ماسک اور سماجی دوری سے متعلق سبھی انتظامات کیے گئے ہیں۔ حکومت کی ہدایت ملتے ہی درجہ 6 سے 8 تک کی کلاسز بھی شروع کر دی جائیں گی۔

انھوں نے بچوں کی تعداد کے بارے میں کہا کہ کلاسز میں صرف 50 فیصد بچے ہی موجود رہنے کے حکم کو واپس بھی لیا جا چکا ہے۔ اب ہم سو فیصد بچوں کے ساتھ کلاسز شروع کریں گے۔

بچوں کے والدین کی اجازت سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ ابھی تک ہمیں حکومت سے والدین کی اجازت کی ہدایت موصول نہیں ہوئی ہے۔ اگر ہمیں والدین کی اجازت لینے کی ہدایت دی جاتی ہے تو ہم سرپرستوں کی اجازت بھی لیں گے۔ اب ویکسینیشن کا کام بھی زور و شور سے جاری ہے، لہذا اب ہم نہیں سمجھتے کہ اب صورت حال کے پیش نظر والدین کو بچوں کو اسکول بھیجنے میں کوئی پریشانی محسوس ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.