ETV Bharat / city

مظفر نگر پولیس نے غیر قانونی فیکٹری کا انکشاف کیا

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں ایس پی سٹی ستپال انٹل نے پولیس لائن کے آڈیٹوریم روم میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ تھانہ کھتولی پولیس نے ایک غیر قانونی فیکٹری کا انکشاف کیا ہے۔

Muzaffarnagar police revealed the illegal factory
مظفر نگر پولیس نے غیر قانونی فیکٹری کا انکشاف کیا
author img

By

Published : Mar 13, 2020, 4:28 PM IST

پولیس تھانہ انچارج مکیش کمار سولنکی اور ان کی ٹیم کے ذریعہ مخبر کی اطلاع پر میرا پور روڈ رام نگر تراہا کے قریب جھاڑیوں سے گھرے ہوئے پلاٹ پر چھاپہ مارا گیا اور غیر قانونی طور پر اسلحہ بناتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا۔

مظفر نگر پولیس نے غیر قانونی فیکٹری کا انکشاف کیا

گرفتار ملزم کا نام راجویر ولد بھور سنگھ ساکن رام نگر تھانہ کھتولی ضلع مظفر نگر ہے۔ جن سے کھتولی پولیس نے بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا ہے، جس میں 5 عدد رائفل دیسی 315 بور ، 2 عدد بندوق دیسی 12 بور ، 2 پوونیا 12 بور ، 7 عدد تمنچے 12 بور ، 5 آدھے بنے ہوئے تمنچے 315 بور ، 2 آدھے بنے تمنچے 12 بور ، 6 آدھے بنے بیرل 315 بور ، 10 زندہ کارتوس 12 بور ، 3 زندہ کارتوس 315 بور ، لائٹ کے لئے 2 چینی بیٹری، 1 چھوٹا پنکھا ، 1 خالی پینٹ باکس اور اسلحہ بنانے کا غیر قانونی سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔

گرفتار ملزم پہلے بھی کئی بار جیل جا چکا ہے، ملزم سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے اور یہ بھی پتہ لگایا جا رہا ہے کہ وہ یہ ہتھیار سپلائی کہاں کرتا ہے۔ پوچھ گچھ کے بعد ملزم کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.