آج 2000 کے قریب ماسک تقسیم کیے گئے اور تقریباً 5000 پودے لگائے گئے۔ ان کے ذریعہ یہ مہم جو کہ 15 جون سے شروع ہوئی ہے 15 اگست تک چلے گی۔ اس مہم میں ضلعی سطح پر جمعیت یوتھ کلب کے نوجوانوں کے اینٹی کورونا گروپ بنائے گئے ہیں، جو اپنے اپنے علاقوں میں اس عالمی وباء سے بچاؤ کے لیے جد و جہد کر رہے ہیں۔
جمعیتہ یوتھ کلب کے نوجوانوں نے مظفر نگر کے سبھی مرکزی چوراہوں پر کورونا وبا کی بیداری مہم چلائی اور ماسک اور سنیٹائزر تقسیم کیے۔ جس پر عوام نے جمعیتہ یوتھ کلب کے نوجوانوں کی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ جمعیت یوتھ کلب کے نوجوان اس وباء سے حفاظت کے لیے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
ان نوجوانوں کے ذریعے ضلع کے مختلف مقامات پر یہ کام مستقل جاری ہے۔ اس موقع پر مولانا محمد عاقل، قاری محمد صادق، قاری محمد عادل، مفتی مہتاب، مولانا نفیس، مفتی عبد العلیم حافظ ذاکر، جمعیت یوتھ کلب کے نوجوان محمد انسار، محمد عمران، محمد غلفام، محمد نعمان، محمد شاہروخ، حافظ اسرار، وغیرہ موجود رہے۔