حادثہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی انتظامیہ کی جانب سے فورا کاروئی شروع ہوگئی متعدد تیراک اسٹیمر سے لاپتہ نوجوان کی تلاش میں لگ گئے۔ کئی گھنٹے کی مسلسل تلاشی کے بوجود بھی غرقاب شدہ نوجوان کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بھیونڈی شہر متصل کھاڑی پار، رسولہ آباد علاقے میں رہائش پذیر سلمان انصاری 20 برس نامی نوجوان اپنے دوستوں کے ہمراہ شیلار واقع کامواری ندی میں نہانے گیا تھا اور پانی میں تفریح کے دوران اسے ندی کی گہرائ کا اندازہ نہیں چل سکا جس کی وجہ سے وہ کافی گہرے علاقے میں چلا گیا۔