ETV Bharat / city

یونانی ڈاکٹرز کو کورونا متاثرین کےعلاج کی اجازت - آیوش ٹاسک فورس

مہاراشٹر حکومت کی جانب سے یونانی، آیورویدک اور ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کو بھی کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کا علاج کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

یونانی ڈاکٹرزکو کورونا متاثرہ کےعلاج کی اجازت

author img

By

Published : Jun 10, 2020, 10:06 PM IST

مہاراشٹر حکومت نے یونانی ڈاکٹرز سمیت آیورویدک اور ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کو بھی اس بات کی اجازت دی ہے کہ وہ اپنے طریقہ علاج سے کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کا علاج کریں۔

یہ اطلاع آج یہاں ڈائریکٹر آف میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کی سربراہی میں تشکیل دی گئی'آیوش ٹاسک فورس' نامی سرکاری کمیٹی کے واحد مسلم رکن ڈاکٹر زبیرشیخ نے دی۔ جس میں مختلف طریقہ علاج کے ممبران ڈاکٹر جسونت پاٹل، ڈاکٹر جواہر شاہ اور دیگر شامل ہیں۔

زبیر شیخ نے بتایاکہ' آیوش ٹاسک فورس کی کل شام دیر گئے ایک میٹنگ کاانعقاد کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ٹی پی لہانے کی سربراہی میں کیا گیا، جس میں اس بیماری کی روک تھام اس کے علاج اوردیگرمعاملات پر سیرحاصل گفتگو ہوئی جس کے بعد یہ فیصلہ کیاگیا کہ مرکزی وزارت صحت آیوش نے جورہنمایانہ اصول مرتب کیئے ہیں اس کے تحت یونانی معالجین بھی کوروناوائرس کے مریضوںپر یونانی ادویات کااستعمال کرسکتے ہیں۔

ڈاکٹر زبیرشیخ نے کہاکہ وبائی امراض کو قابو میں کرنے کیلئے یونانی ہومیوپیتھی اور آیورویدک دواؤں میں قوت مدافعت بڑھانے کے جو عناصر شامل ہوتے ہیں اس کے نتائج اچھے نکلتے ہیں اورمریض کوجلدی افاقہ حاصل ہوتاہے ۔یہی وجہ ہے کہ زمانہ قدیم میں ان دواؤں کے علاج سے ہی وبائی امراض کامقابلہ کیاجاتاتھا۔

انھوں نے کہاکہ 'حکومت کی اس اجازت کے بعد اب یونانی معالجین کو نہ صرف مریضوں کویونانی دواؤں سے علاج کرنے کااختیار حاصل ہواہے بلکہ اب یونانی کالجوں اور ریسرچ سینٹر کوبھی یہ قانونی اجازت مل گئی ہے کہ وہ اس بیماری پر ریسرچ کرسکیں'۔

ڈاکٹر زبیر شیخ جو کہ یونانی ڈاکٹروں کی تنظیم 'امپا' کے صدر بھی ہیں انھوں نے ڈاکٹرز سے درخواست کی ہے کہ وہ ریاست کے مختلف قرطینہ مراکز پر جاکرمریضوں کویونانی ادویات دے کر ان کاعلاج کریں۔

انھوں نے کہاکہ عناب، سپتاں، کرنجوا، تریاق اربعہ (دفع سموم ،دفع تسنج) روغن بابونہ سادہ، عرق عجیب اور خمیرہ مروارید وغیرہ ایسی یونانی ادویات ہیں جوکوروناسے مقابلے کیلئے کارآمد ثابت ہوتی ہیں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.