انہوں نے اس سلسلے میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے اس کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ' ان کی احتساب نامی تنظیم اور ڈاکٹر راہل گھولے کی تنظیم بھیونڈی کارپوریشن کی اشتراک سے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل کی ٹیم شہر کے قرنطین اور ریڈ ژون علاقے میں تقریباً ایک لاکھ شہریوں کا 15 دنوں میں ٹیسٹ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم سروے کر سردی کھانسی بخار سمیت دیگر بیماریوں کا چیک اپ اور اسکرینگ ڈور ٹو ڈور کرتے وہیں پر فوراً دوا بھی دے گی۔ کورونا وائرس کی علامت ملنے پر کورونا ٹیسٹ بھی گھر پر ہی مفت میں علاج شروع ہوگا۔
رئیس شیخ نے بھیونڈی کے شہریوں اور عوامی نمائندوں سمیت سوشل ورکرز سے بھیونڈی شہر کے گلی محلوں میں ایک روپے کلینک کے ڈاکٹرز کی ٹیم کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی انہوں نے کہا کہ چیک اپ کے دوران ملنے والی دواوں کو پابندی سے استعمال میں لانے کی گزارش کی تاکہ کورونا وائرس وباء سے پورا شہر محفوظ ہوسکے'۔
ایک روپے کلینک کے کے انچارج ڈاکٹر راہل گھولے نے بتایا کہ انکی ٹیم نے ممبئی کے کئی علاقوں میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ لوگوں کا سروے کرکے دوائیں دیں ہیں، لیکن اگر گھروں پر ہی سوئپ ٹیسٹ کیا جاسکے گا تو وباء پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ مزید مہاراشٹرا میں یہ پہلا موقع ہوگا جب بھیونڈی شہر میں گھروں پر پہنچ کر لعاب نمونے لیا جائے گا اور ایک گھنٹے کے اندر ہی رپورٹ تیار کرلی جائے گی۔'
انہوں نے کہاکہ' پندرہ روزہ کا پروگرام ہے جو رکن اسمبلی رئیس شیخ اور ایک روپے کلینک و میونسپل کارپوریشن کی طرف سے شروع کیا جارہا ہے۔
ایک کے سوال کے جواب میں رکن اسمبلی رئیس شیخ نے کہاکہ' بھیونڈی شہر میں کورونا کے پھیلاؤ اور اسکے انتظامات کے تعلق سے میونسپل کمشنر پروین اشٹیکر نے ریاستی حکومت کو گمراہ کیا۔ علاج و معالجہ کا بہتر انتظام نہیں کیاگیا اس لیے شہر کی حالت خراب ہے لیکن موجودہ میونسپل کمشنر کورونا کے تعلق سے کافی سنجیدہ ہے اور جلد ہی بھیونڈی کورونا سے پاک ہوگا'۔
انہوں نے بتایا کہ چار جولائی کو صبح دس بجے سے شام چھ بجے تک وارڈ نمبر 9 اور دس 10 میں غیبی نگر، خان کمپاونڈ ۔اولیاء مسجد اسٹار ہوٹل اور گلزار نگر ۔انصار نگر ۔قدوائی نگر وغیرہ کا سروے اور چیک اپ ہوگا۔