ETV Bharat / city

بھیونڈی: بارش سے کاروبار متاثر

author img

By

Published : Jul 24, 2019, 8:57 PM IST

موسلا دھار بارش کی وجہ سے مسلم اکثریتی علاقے غیبی نگر، انصار نگر، دھوبی تالاب، نائگاؤں، ملت نگر، اسلام پورہ، نظام پورہ علاقے کی سڑکیں زیرآب ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو آمد ورفت میں زبردست دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

بھیونڈی: بارش سے کاروبار متاثر

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل تھانے میں ممبرا بھیونڈی سمیت دیگر مضافاتی علاقوں میں گزشتہ شب سے ہو رہی مسلسل بارش سے شہر کے اہم شاہراہ بازار زیرِ آب ہو گئے ہیں۔

بھیونڈی: بارش سے کاروبار متاثر

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بھیونڈی شہر کے مارکیٹ میں سیلابی کیفیت پیدا ہو گئی اور سینکڑوں دوکانوں، مکانوں، اور پاورلوم کارخانوں میں بارش کے پانی کے بھر جانے کے سبب شہریوں کی لاکھوں کی املاک تباہ و برباد ہو گئی ہے۔

ممبئی ناسک شاہ راہ پر سفر کرنے والوں کے مطابق گزشتہ شب سے ہونے والی بارش نے شہریوں کی زندگی کو زبردست متاثر کیا ہے۔ آس پاس کے علاقے کے لوگوں نے بتایا کہ ممبئی ناشک شاہراہ، بھیونڈی واڑہ، بھیونڈی تھانے اور بھیونڈی پارول روڈ پر پانی بھرنے سے ٹریفک جام لگا ہوا ہے۔ اس شاہراہ سے گزرنے والوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ایک شخص نے بتایا کہ شہر کے مسلم اکثریتی علاقے غیبی نگر، انصار نگر، دھوبی تالاب، نائگاؤں، ملت نگر، اسلام پورہ، نظام پورہ علاقے میں بارش کے پانی سڑکوں پر نظر آ رہا ہے۔ نالوں کی صفائی بہتر طریقے سے نہ ہونے کے سبب شہریوں میں کارپوریشن کی نا اہلی کے سبب شدید ناراضگی ہے۔

Intro:بھیونڈی : موسلادھار بارش سے سڑکیں زیر آب 

 مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل تھانے ،ممبرا بھیونڈی سمیت دیگر مضافاتی علاقے میں گزشتہ شب سے ہورہی موسلادھار بارش سے شہر کے اہم شاہراہ بازار زیرِ آب ہوگئے ہے. بھیونڈی شہر کے مارکیٹ علاقے تین بتی میں سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی اور سینکڑوں دوکانوں میں بارش کا پانی داخل ہوگیا ہے. جبکہ شہر کے نشیبی علاقوں کے رہائشی مکانوں، دکانوں اور پاورلوم کارخانوں میں بھی بارش کے پانی کے داخل ہونے کے سبب شہریوں کی لاکھوں کی املاک تباہ برباد ہوگئی ہے. گزشتہ شب سے ہونے والی بارش نے شہریوں کی زندگی کو زبردست متاثر کیا ہے ممبئی ناشک  شاہراہ، بھیونڈی واڑہ، بھیونڈی تھانے اور بھیونڈی پارول روڈ پر پانی بھرنے سے ٹریفک جام لگا ہوا ہے. اس شاہراہ سے گزرنے والوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے.
بھیونڈی اور اسکے اطراف میں کل سے ہورہی لگاتار جھما جھم بارش سے کئی اہم شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا جس کی وجہ سے  آمدو رفت کا سلسلہ زبردست متاثر ہوا ہے شہر کی گلیاں تالاب میں تبدیل ہوگئی ہیں. شہر کے مسلم اکثریتی علاقے غیبی نگر، انصار نگر، دھوبی تالاب، نائگاؤں، ملت نگر، اسلام پورہ، نظام پورہ علاقے میں بارش کے پانی سڑکوں پر نظر ارہا ہے. نالوں کی صفائی بہتر طریقے سے نہ ہونے کے سبب شہریوں میں کارپوریشن کی نااہلی کے سبب شدید ناراضگی ہے. 

ممبئی سے دانش اعظمی کی رپورٹ 

Body:بھیونڈی : موسلادھار بارش سے سڑکیں زیر آب Conclusion:بھیونڈی : موسلادھار بارش سے سڑکیں زیر آب 
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.