بھیونڈی کے ڈپٹی پولیس کمشنر راجکمار شندے اور میونسپل کمشنر پروین اسٹیکر نے شہر کے ذمہ داران کو ساتھ میں لیکر جلوس کے راستے کوٹر گیٹ مسجد سے لیکر نظامپورہ روڈ تک پیدل جائزہ لیتے ہوئے خستہ حال سڑکوں، کھلے ہوئے چیمبر اور نیچے کی طرف جھکے ہوئے بجلی کے تاروں کو جلوس سے قبل فوراً درست کرنے کا حکم دیا۔
واضح ہو کہ مسلم اکثریتی شہر بھیونڈی میں گزشتہ 14 برسوں سے عید میلا النبی کا جلوس نکالا جا رہا ہے اس سے قبل کافی لمبے عرصے سے اس جلوس پر پولیس انتظامیہ کی طرف سے جلوس نکالنے پر روک لگی ہوئی تھی۔