ETV Bharat / city

مالیگاؤں: کورونا کے باعث بچوں کی تعلیم متاثر، آن لائن کلاسز مشکل - مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن

کورونا وائرس مریضوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر شہر مالیگاؤں میں 9 مارچ سے 31 مارچ تک دوبارہ تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا ہے۔ شہر مالیگاؤں میں طلبہ و طالبات کے پاس اسمارٹ فون اور انٹرنیٹ کی سہولیات دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے آن لائن تعلیم کے حصول میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

online education in malegaon is very difficult
کورونا وائرس کے باعث ہزاروں بچوں کی تعلیم متاثر
author img

By

Published : Mar 12, 2021, 7:45 PM IST

مہاراشٹر میں ایک بار پھر سے کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافے کے سبب ریاستی حکومت نے تمام میونسپل کارپوریشن کو یہ ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے حدود میں آنے والے تمام اسکولز، کالجز اور کوچنگ کلاسز کے ساتھ شادی ہال وغیرہ کو صورتحال کے پیش نظر بند کرنے کے احکامات جاری کرسکتے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث ہزاروں بچوں کی تعلیم متاثر

اس تعلق سے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے 9 مارچ سے 31 مارچ تک تمام تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا حکمنامہ جاری کر دیا ہے، جس کے باعث ایک بار پھر سے ہزاروں طلبہ و طالبات کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے کیونکہ شہر مالیگاؤں کے ہر گھروں میں انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب نہیں ہے جو آن لائن تعلیم کے حصول میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

ایسی صورت میں طلبہ و طالبات اسکول کے کمرے تک نہیں پہنچ سکتے، اس لیے اسکولوں کو بچوں تک تعلیم کو پہنچانے کیلئے ٹیکنالوجی کے تقاضوں کے مطابق اپنے معیار کو بلند کررہی ہیں اور بچوں کے تعلیمی تسلسل کو جاری رکھنے کے لیے ڈیجیٹل کشتی میں سوار ہونا پڑرہا ہے۔

واضح رہے کہ انتظامیہ کی جانب سے شہر کے تمام اسکولوں کو بند رکھنے کا حکم جاری ہونے کے بعد شہر کی کئی سیاسی و سماجی تنظیموں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ کم از کم دسویں، بارہویں جماعت کے طلبا کو اسکول بلانے کی اجازت دی جائے تاکہ ان کے رزلٹ اور مستقبل پر کوئی منفی اثر نہ پڑے لیکن اس ضمن میں انتظامیہ نے کوئی متعین کن جواب نہیں دیا.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.