ETV Bharat / city

اورنگ آباد میں کورونا وائرس کے 53 نئے کیسز - اورنگ آباد

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا وائرس کا قہر مسلسل بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 53 نئے مصدقہ مریضوں کا اضافہ ہوا ہے۔

corona virus
corona virus
author img

By

Published : Apr 28, 2020, 6:13 PM IST

ان میں سے کل رات تک 30 نئے مریض پائے گئے تھے اور آج صبح سے دوپہر تک مزید 23 نئے مریض ملے ہیں۔ جس کے بعد یہاں حالات تشویشناک صورت اختیار کرتے جا رہے ہیں۔

اس سے جہاں ایک طرف مریض اور ان کے افراد خاندان کو مختلف نوعیت کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کوئی زیرِعلاج مریض خوف کے باعث دواخانے سے فرار ہو رہا ہے تو دوسری طرف محکمہ صحت، ضلع اور میونسپل انتظامیہ کی ذمہ داریوں اور فکر مندی میں دن بدن اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے۔

ڈویژنل کمشنرسنیل کیندریکر، پولیس کمشنر چرنجیو پرساد، میئر نند کمار گھوڑلے، میونسپل کارپوریشن کی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نیتا پڈالکر، سول سرجن ڈاکٹر پرمود کلکرنی و دیگر عہدیدارن اپنے اپنے عملے کے ساتھ دن رات اپنے فرائض انجام دینے میں مصروف ہیں۔

اورنگ آباد میں کورونا وائرس کے نئے مریضوں کے ملنے کا سلسلہ جاری ہی ہے۔ کل رات تک یہاں 30 نئے مصدقہ مریض ملے تھے۔

تاہم آج دوپہر تک ان میں 23 مریضوں کا اضافہ اور ہوا ہے اور 24 گھنٹوں کے درمیان پازیٹیو رپورٹ آنے والے مریضوں کی تعداد 53 ہو گئی ہے جس کے بعد عوام میں خوف و ہراس بڑھ گیا ہے۔ اب اورنگ آباد میں جملہ مریضوں کی تعداد 105 ہو چکی ہے۔

دریں اثناء کورونا وائرس کی ایک مصدقہ خاتون مریضہ نے چوری چپھے اسپتال سے راہ فرار اختیار کی تھی، تاہم اطلاع ملتے ہی شہر کی ایم آئی ڈی سی پولیس نے اسے تلاش کر کے فوری دوبارہ اسپتال میں داخل کرا دیا۔ اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اچانک اس بڑی تعداد میں مریضوں کے پائے جانے کے سلسلے میں ڈیویژنل کشمنر سنیل کیندریکر نے کل ہی وضاحت کر دی ہے کہ اب مشتبہ افراد کی جانچ کرنے کے عمل میں اضافہ کیا گیا ہے اور زیادہ تعداد میں جانچ کی جا رہی ہے، دوسری وجہ یہ ہے کہ اب مصدقہ مریضوں کے ربط میں آنے والوں کی تلاش کرنے اور ان کی جانچ کرنے کے عمل میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

سول سرجن ڈاکڑ کلکرنی نے بتایا کہ آج جو مریض ملے ہیں وہ شہر کے الگ الگ علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں، ان میں 16 برس سے کم عمر کے 6 بچے شامل ہیں۔ ان کے علاوہ ان میں مرد و خواتین بھی شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.