ETV Bharat / city

نونیت کور رانا کو سپریم کورٹ سے ملی راحت - اردو خبر

امراوتی لوک سبھا سیٹ شیڈول کاسٹ (ایس سی) کے لیے ریزرو تھی۔ مسٹر اڈسُل کا الزام تھا کہ نونیت کور رانا نے فرضی کاسٹ سرٹیفکیٹ بنواکر یہاں سے لوک سبھا الیشکن لڑا تھا۔

navneet kour
navneet kour
author img

By

Published : Jun 22, 2021, 9:57 PM IST

سپریم کورٹ نے مہاراشٹر کے ضلع امراوتی سے لوک سبھا رکن نونیت کور رانا کو منگل کے روز راحت دیتے ہوئے بامبے ہائی کورٹ کے فیصلے پر روک لگا دی۔

جسٹس وینیت سرن اور جسٹس دنیش مہیشوری کی ووکیشن بینچ نے نونیت کور رانا کی اپیل پر شنوائی کرتے ہوئے فریقوں کو نوٹس جاری کیے اور ہائی کورٹ کے فیصلے پر روک لگا دی۔

امراوتی سے لوک سبھا رکن محترمہ رانا کی کاسٹ سرٹیفکیٹ ہائی کورٹ نے رد کر دی۔ شیو سینا کے سابق رکن پارلیمنٹ آنندراؤ اڈسُل کی عرضی پر بامبے ہائی کورٹ نے یہ فیصلہ کیا تھا۔ اس کے بعد سے نونیت رانا کی لوک سبھا کی رکنیت خطرے میں پڑ گئی ہے۔ عدالت عظمیٰ 27 جولائی کو اگلی شنوائی کرے گی۔

امراوتی لوک سبھا سیٹ شیڈول کاسٹ (ایس سی) کے لیے ریزرو تھی۔ مسٹر اڈسُل کا الزام تھا کہ نونیت کور رانا نے فرضی کاسٹ سرٹیفکیٹ بنواکر یہاں سے لوک سبھا الیشکن لڑا تھا۔ ہائی کورٹ نے نونیت رانا کی کاسٹ سرٹیفکیٹ جعلی پائی ہے۔ انھیں دو لاکھ روپیے کا جرمانہ ادا کرنے اور چھ ہفتے کے اندر تمام سرٹیفکیٹ جمع کرنے کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:
Nusrat Jahan: پارلیمنٹ سے نصرت جہاں کی رکنیت منسوخ کرنے کا مطالبہ

محترمہ نونیت رانا کے شوہر روی رانا مہاراشٹر کے رکن اسمبلی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.