ریاست کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے اس سسٹم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ممبئی پولیس کمشنر موجود رہے۔
اس سسٹم کے بارے میں ممبئی پولیس کمشنر سنجے برزے نے کہا کہ اس آٹومیٹک سسٹم کو ہر پولیس تھانوں میں نصب کرد یا گیا ہے اور 24 گھنٹے کام کرے گا۔ ان کے مطابق اس کی خاصیت یہ ہے کہ ملزمین کی ساری جانکاری اسمیں موجود رہیں گی۔
حکومت مہارشٹر کے نمائندے مہارشٹر سائبر سکیورٹی کے صدر برجیش سنگھ نے بتایا کہ حکومت اور ممبئی پولیس اس پر تقریبا چھ برسوں سے کام کر رہی ہے۔ ان کے مطابق لوگوں کی محنت رنگ لائی اور اسے محض ڈیڑھ دنوں میں انسٹال کیا گیا۔ انہوں نے مذید بتایا کہ اس میں 6 لاکھ سے بھی زیادہ ملزمین کی تفصیلات موجود ہیں۔
برجیش سنگھ نے بتایا کہ اس سسٹم کو ممبئی ہی نہیں بلکہ پورے مہارشٹر سے جوڑا جائے گا اور انٹرپول کو بھی اس سے مدد ملے گی جس سے ملکی و غیر ملکی ملزمین کی تفصیلات انہیں بآسانی ملے گی۔
اس سسٹم کو ہر پولیس تھانے میں نسب کیے جانے کے ساتھ ساتھ ایک باکس کی شکل میں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کے لئے بھی بنایا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے جائے واردات پر اسے پلک جھپکتے پولیس افسران لے جا سکتے ہیں۔ جسے محض انٹرنیٹ کے سہارے کہیں سے بھی آپریٹ کیا جاسکتا ہے۔